حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،مجتمع علماء خطباء ممبئی ہندوستان نے شیعہ وقف بورڈ کے الكشن میں اوقاف کے متولیوں کا وسیم ملعون کی حمایت میں اپنا ووٹ استعمال کرنے پر سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ہوئے انکے خلاف احتجاج و سماجی بائیکاٹ کرنے کی اپیل کی ہے۔
بیانیہ کا مکمل متن اس طرح ہے:
بسمہ تعالی
شیعہ وقف بورڈ کے الكشن میں اوقاف کے متولیوں نے وسیم ملعون کی حمایت میں اپنا ووٹ استعمال کر کے یہ ثابت کر دیا کہ ان کے لئے قرآن و اہلبیت کی کوئی اہمیت نہیں ہے ۔
لہذا ایسے منافقین کے لئے مجتمع علماء و خطباء تمام علماء ، مومنین، انجمنوں اور مذہبی اداروں سے یہ اپیل کرتا ہے سب مل کر ان کے خلاف احتجاج کریں ۔ ان کا سماجی بائکاٹ ہو ۔ ان کو مساجد، امامبارگاہوں اور دوسرے مذہبی مراکز و اداروں سے دور رکھا جائے ۔ان کے یہاں کسی بھی قسم کے پروگرام میں شرکت نہ کی جائے اور نہ ہی کسی پروگرام میں ان کو دعوت دی جائے ۔ ان کے یہاں کسی بھی مجلس یا محفل کو خطاب نہ کیا جائے ۔ ان کے زیر اہتمام درگاہوں یا اداروں میں کسی بھی قسم کا چندہ نہ دیا جائے ۔ ان کے خلاف ہر ممکنہ قانونی کاروائی کی جائے ۔ بالخصوص علماء و ذاکرین سے گزارش ہے کہ اپنے خطبات جمعہ ، مجالس و محافل میں ان کی خیانتوں کو لوگوں کے سامنے اجاگر کریں اور تولیت و دینی عہدوں کی اہمیت اور ذمہ داری سے لوگوں کو آگاہ کریں ۔
اور اسی کے ساتھ ان متولیوں کا تہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے اس ملعون کو ووٹ نہ دے کر اپنی دینداری اور مستحکم ایمان کا ثبوت دیا ہے ۔
والسلام مجتمع علماء و خطباء، ممبئی