مجتمع علماء خطباء ممبئی ہندوستان
-
مجتمع علماء خطباء ممبئی ہندوستان:
اوقاف کے متولیوں نے گستاخ قرآن کی حمایت میں اپنا ووٹ دے کر کے یہ ثابت کر دیا کہ ان کے لئے قرآن و اہلبیت کی کوئی اہمیت نہیں ہے
حوزہ/ مجتمع علماء و خطباء تمام علماء ، مومنین، انجمنوں اور مذہبی اداروں سے یہ اپیل کرتا ہے سب مل کر ان کے خلاف احتجاج کریں ۔ ان کا سماجی بائکاٹ ہو ۔ ان کو مساجد، امامبارگاہوں اور دوسرے مذہبی مراکز و اداروں سے دور رکھا جائے ۔ان کے یہاں کسی بھی قسم کے پروگرام میں شرکت نہ کی جائے اور نہ ہی کسی پروگرام میں ان کو دعوت دی جائے ۔ ان کے یہاں کسی بھی مجلس یا محفل کو خطاب نہ کیا جائے ۔ ان کے زیر اہتمام درگاہوں یا اداروں میں کسی بھی قسم کا چندہ نہ دیا جائے ۔
-
عالم اسلام و انسانیت کا فرانسی اور ہندوستانی مکاروں کے خلاف احتجاج قابل تعریف اقدام، مجتمع علماء خطباء ممبئی
حوزہ/ منصوبہ بندی کے تحت فرانس میں نبی خاتم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی توہین کی گئی اور پھر وہاں کے احمق صدر کی حمایت اور اسی طرح ہندوستان کی موجودہ برسرِ اقتدار حکومت کی اس فرانسی احمق کی تایید سے کچھ ہاتھ نہ آئے گا سوائے اس کے کہ خدا نے وعدہ کیا ہے ان شانِئَكَ ھو الابتر۔
-
مرجع و مرجعیت کی حمایت میں عالم اسلام و انسانیت کی جانب سے اٹھنے والی آواز کی بھرپور حمایت کرتے ہیں،مجتمع علماء و خطباء، ممبئی
حوزہ/مرجع عالی قدر آقای سیستانی کی گرانقدر خدمات عالم انسانیت پر ہیں جس کا تقاضا یہی ہے کہ ان کی حمایت میں اسی طرح عالم انسانیت کفن بسر و سر بکف میدان امتحان میں ثابت قدم رہے۔