۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
مولانا قاضی سید عباس باقری

حوزہ/ صدر آندھرا پردیش شیعہ علماء بورڈ نے کہا کہ مفاد پرست متولی کہنے کو تو اپنے آپ کو حسینی کہلاتے ہیں مگر انہوں نے اپنے کارنامہ سے اور "لعبت بنو ہاشم بالملک  لا خبر جاء ولا وحی نزل" کہکر انکارِ وحی کرنے والے یزید لعن اللہ علیہ کے ہم فکر کی تائید کرکے اپنے کو یزیدی ہونے کا ثبوت فراہم کردیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا سید عباس باقری صدر آندھرا پردیش شیعہ علماء بورڈ و و گورنمنٹ شیعہ قاضی نے اپنے کہا کہ واقعاً شیعہ قوم کے لئے یہ مصیبت کا وقت ہے کہ قرآن کریم کی علنی توہین کا مُرتکِب مرتد وسیم رُشدی لعن اللہ علیہ، مفاد پرست اور دین  فروش متولیوں کی اکثریتِ آراء کی بناء پر دوبارہ اُترا پردیش شیعہ وقف بورڈ کا ممبر منتخب ہوگیا ہے، (ھیھات مناالذلۃ)

انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ امام بارگاہوں، مسجدوں اور مدرسوں کے یہ نام نہاد دین فروش متولی پتہ نہیں عرصۂ محشر میں خدا، رسول اور اہلبیت علیہم السلام کو کس طرح مُنہ دکھائیں گے، امام حسین علیہ السلام کا ابدی و جاویدانی کلام "مجھ جیسا یزید جیسے کی بیعت نہیں کرسکتا" سے آج یہ روشن ہوگیا ہے کہ یہ مفاد پرست متولی کہنے کو تو اپنے آپ کو حسینی کہلاتے ہیں مگر انہوں نے اپنے کارنامہ سے اور "لعبت بنو ہاشم بالملک  لا خبر جاء ولا وحی نزل" کہکر انکارِ وحی کرنے والے یزید لعن اللہ علیہ کے ہم فکر کی تائید کرکے اپنے کو یزیدی ہونے کا ثبوت فراہم کردیا ہے۔

اب سوال یہ ہے کہ وہ کون تھے جنہوں نے اس مردود کو ووٹ دیا؟ آراء پردۂ خفا میں ہونے کی وجہ سے گمانِ غالب کی بنیاد پر کسی کا نام لیکر اس کو اور اس کے گھر والوں کو گالی گلوچ کرنا نہ تو قرینِ عقل ہے اور نہ ہی یہ سیرتِ اہل بیت علیہم السلام ہے لہٰذا امید ہے کہ قوم کے برجستہ افراد اور علمائے ذوی الاختیار اس مسئلہ پر غور و فکر کرکے مناسب اقدام فرمائیں گے،  ہم اس مسئلہ میں بھی اہلِ حق کے شانہ بشانہ ہونے کا اعلان کرتے ہیں. 

تبصرہ ارسال

You are replying to: .