۱۴ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۴ شوال ۱۴۴۵ | May 3, 2024
زینب میڈیا کی جانب سے لہنہ،کراری کوشامبی میں جشن امام حسن مجتبی علیہ السلام اورتقسیم انعامات کے سلسلے سے ایک محفل مقاصده کا انعقاد کیا گیا۔ 

حوزہ/ زینب میڈیا کی جانب سے لہنہ،کراری کوشامبی میں جشن امام حسن مجتبی علیہ السلام اورتقسیم انعامات کے سلسلے سے ایک محفل مقاصدہ کا انعقاد کیا گیا۔ 

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،زینب میڈیا کی جانب سے لہنہ،کراری کوشامبی میں جشن امام حسن مجتبی علیہ السلام اور تقسیم انعامات کے سلسلے سے ایک محفل مقاصدہ کا انعقاد کیا گیا۔ 

پروگرام کی ابتدا مولانا سید ساجد حسین نے تلاوت کلام پاک سے کی اور کلام سے بھی نوازا ۔  محفل میں شعراء کرام نے ممدوح کی شان میں اشعار پیشِ کیے خاص طور سے مولانا شارف الہ آبادی نے نظامت و نقابت کے فرائض انجام دیے اور اپنے کلام سے بھی مومنین کے قلوب کو جلا بخشی، اسکے بعد رضوان کراروی نے اپنا کلام پیش کیا اور اسکے بعد سید محمد حسین رالوی نے کلام پیش کیا۔

مختلف علماء نے امام حسن مجتبی علیہ السلام کی زندگی کے مختلف گوشوں پر روشنی ڈالی اور مومنین کے قلوب کی تنویر کی جسمیں خاص طور سےحجۃ اسلام والمسلمین سید انصار حسین نقوی، اور حجۃ اسلام والمسلمین سید ساجد حسین رضوی اور حجة الإسلام والمسلمين سيد محمد ثقلين رضويو حجۃ الاسلام والمسلمین سید شاہد حسین رضوی ، مدیر مدرسہ سیدہ زینب حجۃ اسلام والمسلمین سید زاہد حسین رضوی، اور مدیر سیدہ زینب فاؤنڈیشن حجۃ اسلام والمسلمین سید شاہد رضا سونوی نے محفل میں شریک ہوکر محفل کو منور کیا۔

اور محفل کے اختتام پر ممتازین کو نقدی انعامات اور زینب میڈیا کی جانب سے اسناد تقسیم کی گئی۔

کراری میں جشن امام حسن مجتبی (ع) اور تقسیم انعامات کے سلسلے سے ایک محفل مقاصدہ کا انعقاد

تبصرہ ارسال

You are replying to: .