۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
قم میں ہندوستانی علماء و طلاب کا کورونا کی بلا سے نجات کے لئے اجتماعی دعا و استغاثہ

حوزہ/ ایران میں مقیم ہندوستانی علماء و طلاب نے چوتھے امام کی تعلیم کردہ صحیفہ سجادیہ کی ساتویں دعا اور دعاء توسل کا آنلائن اہتمام کرکے،کورونا کی بلا سے اپنے ملک کی نجات کے لئے اجتماعی دعا کی۔

قم المقدسہ/ موجودہ حالات کو دیکھتے ہوئے جہاں ہر انسان گھبرایا ہوا اور خوف و ہران کا شکار ہے لہذا اس کرب و اضطراب کے ماحول  میں ایران میں مقیم ہندوستانی علماء و طلاب نے چوتھے امام کی تعلیم کردہ صحیفہ سجادیہ کی ساتویں دعا اور دعاء توسل کا آنلائن اہتمام کرکے،کورونا کی بلا سے اپنے ملک کی نجات کے لئے اجتماعی دعا کی۔

واضح رہے کہ ان دنوں جب بدقسمتی سے کورونا کی وبا پوری دنیا میں پوری طرح پھیلی ہوئی ہے اور خاص طور پر ہندوستان میں یہ وائرس بہت تیزی اور غیر معمولی شدت کے ساتھ پھیل رہا ہے تو اس وبا سے نجات کے لئے مؤسسہ علمی و فرہنگی نورالثقلین قم المقدسہ کی جانب سے خدا وندعالم کی بارگاہ میں دعا اور اہل بیت عصمت و طہارت سے توسل کے لئے دعائیہ پروگرام کا اہتمام کیا گيا۔

اس دعائیہ پروگرام کا آغاز تلاوت کلام اللہ مجید سے ہوا اور اس کے بعد اللہ تبارک وتعالی کی بارگاہ میں سب نے مل کر دعا ومناجات اور اہلبیت اطہار سےتوسل و استغاثہ کیا اور پوری دنیا بالخصوص ہندوستان کے عوام کو کورونا سے نجات دلانے کےلئے دست دعا بلند کئے۔

یہاں یہ بات قابل ذکرہے کہ کورونا سے نجات کے لئے ہونے والا یہ دعائیہ پروگرام حفظان صحت کے تمام اصولوں اور ایس او پیز کی مکمل پاسداری کے ساتھ انجام پایا۔

قم میں ہندوستانی علماء و طلاب کا کورونا کی بلا سے نجات کے لئے اجتماعی دعا و استغاثہ

تبصرہ ارسال

You are replying to: .