۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
امام رضا (ع) کے حرم میں ہندوستانی عوام کے لئے اجتماعی دعا و استغاثہ

حوزہ/ ایران میں مقیم ہندوستانی شہریوں نے حضرت امام رضا علیہ السلام کے حرم میں حاضر ہوکر کورونا کی بلا سے اپنے ملک کی نجات کے لئے اجتماعی دعا کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،ایران میں مقیم ہندوستانی شہریوں نے حضرت امام رضا علیہ السلام کے حرم میں حاضر ہوکر کورونا کی بلا سے اپنے ملک کی نجات کے لئے اجتماعی دعا کی۔

ان دنوں جب بدقسمتی سے کورونا کی وبا پوری دنیا میں پوری طرح پھیلی ہوئی ہے اور خاص طور پرہندوستان میں یہ وائرس بہت تیزی اور غیر معمولی شدت کے ساتھ  پھیل رہا  ہے  تو اس وبا سے نجات کے لئے حرم مطہر کے غیر ملکی زائرین کے ادارے  کی جانب  سے خدا وندعالم کی بارگاہ میں دعا اور اہل بیت عصمت و طہارت سے توسل کے لئے دعائیہ پروگرام کا اہتمام کیا گيا ۔

تصویری جھلکیاں: امام رضا (ع) کے حرم میں ہندوستانی عوام کے لئے اجتماعی دعا و استغاثہ

حرم مطہر کے صحن کوثرکی  کھلی فضا میں اس دعائیہ پروگرام کا آغاز تلاوت کلام اللہ مجید سے ہوا اور اس کے بعد اللہ تبارک وتعالی کی بارگاہ میں سب نے مل کر دعا ومناجات اور اہلبیت اطہار سےتوسل و استغاثہ کیا  اور پوری دنیا بالخصوص ہندوستان کے عوام کو کورونا سے نجات دلانے کےلئے دست دعا بلند کئے اس دعائيہ پروگرام میں تقریر بھی کی گئي ۔

یہاں یہ بات قابل ذکرہے کہ کورونا سے نجات کے لئے ہونے والا یہ دعائیہ پروگرام حفظان صحت کے تمام اصولوں اور ایس او پیز کی مکمل پاسداری کے ساتھ انجام پایا 

تبصرہ ارسال

You are replying to: .