حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،رسول اسلام (ص) اور امام جعفر صادق (ع) کی شب ولادت میں آستان قدس رضوی میں غیر ملکی زائرین سے متعلق ادارے کی جانب سے منعقد کئے گئے ایک خصوصی پروگرام میں رومانیہ کے اس عیسائی باشندے نے حرم امام رضا (ع) سے آن لائن رابطہ برقرار کرکے کلمۂ شہادتین زبان پر جاری کیا اور دین مبین اسلام قبول کرلیا۔
اس نو مسلم شخص نے گہری تحقیقات اور طویل مطالعات کے بعد اسلام کو بہترین اور کامل ترین دین پایا اور اپنے لئے مذہب تشیّع کا انتخاب کرلیا۔
اس پروگرام کے اختتام پر آستان قدس رضوی کے غیر ملکی زائرین سے متعلق ادارے کی جانب سے رومانیہ کے اس نئے مؤمن کے لئے ہديئے اور متبرک تحائف ارسال کئے گئے۔
آپ کا تبصرہ