حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شام کے شہر نبل و زہرا کو دہشت گردوں سے آزاد کرانے والے جنرل محمد علی حق بین کا تہران کے پارس اسپتال میں انتقال ہوگیا، جنرل محمد علی حق بین شہید میجر جنرل قاسم سلیمانی کے ہمرزم اور خاص معتمد تھے۔
واضح رہے کہ جنرل حق بین ایران کےصوبہ گیلان کے لشکر 16 قدس کے کمانڈر تھے، وہ شام اور عراق میں اسلامی مزاحمت کے اہم کمانڈروں میں شامل تھے۔
انہوں نے شام کے شہر نبل و زہرا کو دہشت گردوں سے آزاد کرانے اور اس علاقہ کے مظلوم عوام کی مدد کے سلسلے میں اہم خدمات انجام دیں، شہید میجر جنرل قاسم سلیمانی نے شام کے شہر نبل و زہرا کی آزادی کے بعد مرحوم جنرل حق بین کے ہاتھوں کو چوما تھا، مرحوم حق بین کا آج پارس اسپتال میں انتقال ہوگیا اور وہ اپنے ساتھی شہیدوں کے قافلہ سے ملحق ہوگئے۔