۶ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۶ شوال ۱۴۴۵ | Apr 25, 2024
محترمہ سائرہ ابراہیم

حوزہ/ بچوں کے اندر دینی تعلیم کا شوق پیدا کیا جائے دینی تعلیم کے حصول کے بغیر ہمیں کسی میدان میں کامیابی نہیں مل سکتی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،گلگت/ زینب کبری اکیڈمی برمس پائن میں جاری تربیتئ نشست کا اختتام جشن بی بی فاطمہ الزہرا س کے پرونق پروگرام سے کیا گیا ۔

مسئول اکیڈمی و مرکزی سیکریٹری یوتھ شعبہ خواتین مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین محترمہ سائرہ ابراہیم نے اختتامی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہا کے بچوں کے اندر دینی تعلیم کا شوق پیدا کیا جائے دینی تعلیم کے حصول کے بغیر ہمیں کسی میدان میں کامیابی نہیں مل سکتی۔

انہوں نے کہا کے آج کے پر آشوب دور میں دین کی مضبوط رسی کو پکڑے بغیر ہم منزل تک نہی پہنچ سکتے پروگرام میں بچیوں نے نعت و منقبت کا نذرانہ پیش کیا علاوہ ازیں محترمہ راحیلہ نے حضرت فاطمہ الزہرا س کی زندگی پر مفصل روشنی ڈالی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .

تبصرے

  • آپ کا نام عصمت بتول PK 15:37 - 2022/01/27
    0 0
    ماشااللہ