۹ فروردین ۱۴۰۳ |۱۸ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 28, 2024
سائرہ ابراہیم

حوزہ/ مرکزی سیکریٹری یوتھ شعبہ خواتین مجلس وحدت مسلمین نے ہفتہ نصاب کے پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کے مسئلہ نصاب کا اٹھایا گیا ہے لیکن ہمارا دشمن بہت ہوشیار ہے اس لئے ہمیں اپنی صفوں میں اتحاد قائم رکھنا ہوگا اور ملکر اور آپسی اتحاد کے ساتھ آنے والی نسل کو اس تباہی سے بچانے کے لئے حکمت عملی بنانی ہو گی ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،گلگت/اسلامی جمہوریہ پاکستان میں آئین سب کے لئے برابر ہے اور آئین کی رو سے نصاب کا مسلہ حل کیا جائے مرکزی سیکریٹری یوتھ شعبہ خواتین مجلس وحدت مسلمین محترمہ سائرہ ابراہیم نے ہفتہ نصاب کے پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کے مسئلہ نصاب کا اٹھایا گیا ہے لیکن ہمارا دشمن بہت ہوشیار ہے اس لئے ہمیں اپنی صفوں میں اتحاد قائم رکھنا ہوگا اور ملکر اور آپسی اتحاد کے ساتھ آنے والی نسل کو اس تباہی سے بچانے کے لئے حکمت عملی بنانی ہو گی ۔

انہوں نے کہا کے مذہبی آذادی ہمارا حق ہے اور متنازعہ نصاب کسی صورت تسلیم نہی کریں گے، انہوں نے کہا کے کتابوں سے تاریخ ہدف کرنا اور ڈراموں کے کرداروں کو بچوں کے ذہن نشین کرنا دشمن کی سازش ہے اور ہمیں اس کو روکنا ہو گا تا کے آنے والی نسل کو دشمن کی سازشوں سے بچایا جائے انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین قائد وحدت علامہ راجہ ناصر عباس کا جو ہدف ہے ہم اس میں شانہ بشانہ کھڑے ہیں ۔

پروگرام سے آئی ایس او ڈی پی محترمہ حرا روحانی، ڈپٹی سیکریٹری یوتھ سیدہ رباب رضوی، فارغ التحصیل قم المقدس خانم نور جہاں نے خطاب کیا۔ پروگرام میں سابقہ آئی او ڈی پی محترمہ نسرین مدرسہ معامات اسکول ٹیچرز نے شرکت کی آئی ایس او کی سینئرممبران ومیڈیا سیکریٹری مجلس وحدت شعبہ خواتین گلگت خواہر صاعقہ نے بھی شرکت کی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .