۶ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۶ شوال ۱۴۴۵ | Apr 25, 2024
مولانا سید سرور عباس نقوی

حوزہ/ حجت الاسلام مولانا سید سرور عباس نقوی نے" قرآن کریم کی روشنی میں ہندومت ( ہندوازم ) میں طبقاتی نظام کی بنیادوں کا جائزہ " کے موضوع پر تھیسز تحریر کرنے کے بعد امتیازی نمبروں سے ڈاکٹریٹ کی سند حاصل کرلی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،قم المقدسہ/ ایران میں جامعة المصطفی بین الاقوامی یونیورسٹی کے امام خمینی (رہ) اعلی تعلیمی انسٹیٹیوٹ میں قرآن اور سائنسز کے شعبہ میں " قرآن اور سوشل سائنسز " کے موضوع پر حجت الاسلام مولانا سید سرور عباس نقوی نے پی ایچ ڈی مکمل کرلی ہے۔

قرآن کریم کی روشنی میں ہندومت ( ہندوازم ) میں طبقاتی نظام کی بنیادوں کا جائزہ " کے موضوع پر حجت الاسلام مولانا سید سرور عباس نقوی کی پی ایچ ڈی مکمل

موصوف نے " قرآن کریم کی روشنی میں ہندومت (ہندوازم) میں طبقاتی نظام کی بنیادوں کا جائزہ " کے موضوع پر تھیسز تحریر کرنے کے بعد امتیازی نمبروں سے ڈاکٹریٹ کی سند حاصل کرلی۔آپکے استاد راہنما حجۃ الاسلام والمسلمین پروفیسر ڈاکٹر حسین اژدری زاده صاحب قبلہ اور استاد مشاور حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا ڈاکٹر سید علی محمد نقوی صاحب قبلہ(علیگڑھ) تھے۔

قرآن کریم کی روشنی میں ہندومت ( ہندوازم ) میں طبقاتی نظام کی بنیادوں کا جائزہ " کے موضوع پر حجت الاسلام مولانا سید سرور عباس نقوی کی پی ایچ ڈی مکمل

قرآن کریم کی روشنی میں ہندومت ( ہندوازم ) میں طبقاتی نظام کی بنیادوں کا جائزہ " کے موضوع پر حجت الاسلام مولانا سید سرور عباس نقوی کی پی ایچ ڈی مکمل

مولانا موصوف نے کہا کہ مذکورہ موضوع پر تھیسز لکھنے کا مقصد ذات پات پر مبنی نظام کی اصلاح اور معاشرتی عدم مساوات، امتیازی سلوک، نسلی بھید بھاؤ اور غیرعادلانہ طبقاتی تقسیم سے پاک، معاشرے کی نشاندہی کرنا ہے تاکہ اچھے معاشرے کی تشکیل میں اپنا تعمیری کردار ادا کر سکوں، تھیسز کا مقصد لوگوں کو معنویت، روحانیت، انسانیت، اور الله کی نظر میں فضل و برتری کے معیار و ملاک کی طرف توجہ اور ترغیب دلانا ہے۔امید ہے یہ علمی اور تجزیاتی کاوش ایک اچھے معاشرے کی تشکیل میں اپنا تعمیری کردار ادا کر سکے۔

قرآن کریم کی روشنی میں ہندومت ( ہندوازم ) میں طبقاتی نظام کی بنیادوں کا جائزہ " کے موضوع پر حجت الاسلام مولانا سید سرور عباس نقوی کی پی ایچ ڈی مکمل

واضح ہو کہ مولانا سید سرور عباس نقوی ایک عرصہ سے حوزہ علمیہ قم مقدس میں زیر تعلیم ہیں، تحصیل علم کے ساتھ ساتھ مذہبی اور ثقافتی خدمات میں بھی سرگرمِ عمل ہیں، اہل بیت (ع) فاؤنڈیشن کی تاسیس آپ کی مذہبی خدمات کا ایک نمایاں کارنامہ ہے ادارۂ ہذا کی دینی اور مذہبی خدمات جاری ہیں۔علمی میدان میں اس ترقی پر اہل بیت ( ع ) فاؤنڈیشن کے اراکین اور دوست و احباب نے مولانا کو مبارک باد دی اور مزید توفیقات کے لئے دعا کی۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .