۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
مولانا عسکری عابد

حوزہ/ یونانی اور اسلامی دانشوروں کی نظر میں نظریہ وحدت وجود کا تقابلی جائزہ" کے موضوع پر حجت الاسلام مولانا عسکری عابد نے تھیسز تحریر کرکے امتیازی نمبروں سے کامیابی حاصل کرنے کے بعد، پی ۔ ایچ ۔ ڈی مکمل کی۔ 

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،قم المقدسہ/ ایران میں جامعة المصطفی بین الاقوامی یونیورسٹی کے امام خمینی (رہ) ہائر ایجوکیشن کمپلیکس کے شعبہ " فلسفہ و عرفان " سے " وحدت وجود " کے موضوع پر حجت الاسلام مولانا عسکری عابد نے پی ایچ ڈی مکمل کرلی ہے۔

موصوف نے اس تھیسز میں وحدت وجود کے نظریہ کا قدیم یونان کے فلاسفہ - خاص طور سے فلوطین ۔ Plotinus ۔ اور اسلامی فلاسفہ و عرفاء - خاص طور سے ابن عربی اور ملا صدرا - کے نقطہ نظر سے تقابلی جائزہ لیا ہے۔

یونانی اور اسلامی دانشوروں کی نظر میں نظریہ وحدت وجود کا تقابلی جائزہ" کے موضوع پر مولانا عسکری عابد کی پی ایچ ڈی مکمل

آپکے استاد رہنما حجۃ الاسلام والمسلمین پروفیسر ڈاکٹر ابوالفضل کیاشمشکی صاحب قبلہ اور استاد مشاور حجۃ الاسلام والمسلمین پروفیسر ڈاکٹر حمید رضا رضا نیا صاحب قبلہ تھے۔

مولانا موصوف نے کہا کہ مذکورہ موضوع پر تھیسز لکھنے کا اہم مقصد توحید کے صحیح مفہوم کو سمجھنے کی کوشش کرتے ہوئے دنیا میں لادینیت و الحاد کے بڑھتے ہوئے رجحانات کی روک تھام میں قدم آگے بڑھا کر بشریت کی خدمت کرنا ہے۔

تھیسز کا مقصد اللہ تعالیٰ کی معرفت میں اضافہ، توحید کی باریکیوں کو سمجھنے کی کوشش اور اس سے مربوط شبہات و سوالات پر توجہ مرکوز کرنا ہے۔

امید ہے یہ علمی اور تقابلی کاوش ایک الہی معاشرے کی تشکیل میں اپنا تعمیری کردار ادا کر سکے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .