۳۰ فروردین ۱۴۰۳ |۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 18, 2024
ہندوستان

حوزہ/ غریب ٹھیلے والے اپنا گزر بسر اپنے ہی کاروبار پر کرتے ہیں ۔ایسے میں وہ بھی بڑی تکالیف سے گزر رہے ہیں کوئی کسی کا پرسان حال نہیں ہے اور نہ حکومت کی طرف سے کوئی امداد مل رہی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پورے ملک میں کرونا وائرس کی وباء سے عوام  بے چین و پریشان لگ رہی ہے اور کاروبار میں سختی کے ساتھ بندی چل رہی ہیں ۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق ویسے تو حکومت نے 31 مارچ تک تمام ہی اداروں کو بند کیا اورسرکاری نوکریاں کرنے والوں بھی چھٹی دی لیکن اس بیچ میں وہ غریب مزدور لوگوں کو بھول گئی سرکاری نوکریاں کرنے والوں کو گھر پر بیٹھکر بھی تنخواہیں ملیں  گی۔مزدور پیشہ لوگوں کو کچھ بھی نہیں جبکہ اس وباء کی وجہ سے مارکیٹ صورت حال یہ ہے کہ لوگ بازاروں میں آنے جانے سے پرہیز کررہے ہیں ۔اور جدھر بھی نظر دوڑائی جائے وہاں سناٹا ہی نظر آرہا ہے غریب ٹھیلے والے اپنا گزر بسر اپنے ہی کاروبار پر کرتے ہیں ۔ایسے میں وہ بھی بڑی تکالیف سے گزر رہے ہیں کوئی کسی کا پرسان حال نہیں ہے اور نہ حکومت کی طرف سے کوئی امداد مل رہی ہے بلکہ اور جو بھی بچا کھچا مال باقی ہے اس پر بھی خراب نظر ڈالی جارہی ہیں۔ بڑے بڑے سرمایہ داروں کا کیا پوچھنا انکے تجوری ہر چیز سے بھری پڑی ہیں ۔مسئلہ غریب مزدور پیشہ وارانہ لوگوں کا ہے اور انکے بچوں کا وہ کیا کمائیں گے اور کیا علاج کریں گے ۔اور کیا کھائیں گے۔

ذائع کو بتاتے ہوئے اس درد سے جوجھتے ہوئے ایک بندہء خدا نے کہا اسی لیے ہم حکومت سر درخواست کرتے ہیں کہ ایک ماہ کے لئے راشن دوا خانہ میڈیکل مفت کرے اور لوگوں کو فنڈ میں سے ضرور کچھ دے تاکہ وہ اپنی ضرورت اپنے بیوی بچوں کی ضرورت پوری کرسکیں ۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .