۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
ہندو کٹرپنتی

حوزہ/سبزی، پھل بیچنے والوں کا آدھار کارڈ چیک کئے جا رہے ہے، اگر وہ مسلمان ہیں تو اسے وہاں سے بھاگایا جا رہا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ہندوستان میں اس وقت سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو خوب وائرل ہے جسمیں پھل و سبزی فروشوں سے انکے مذہبی پہچان پوچھا جارہا ہے۔

اطلاعات کے مطابق اتراکھنڈ کے ہلدوانی شہر رامپور روڈ کی یہ ویڈیو جسمیں کچھ کٹر افراد مسلمانوں کے بائیکاٹ کرنے کیلئے میٹینگ کر رہے ہیں، ساتھ ہی  سبزی، پھل بیچنے والوں کا آدھار کارڈ چیک کئے جا رہے ہے، اگر وہ مسلمان ہیں تو اسے وہاں سے بھاگایا جا رہا ہے۔ سوال یہاں پر یہ ہوتا ہے کہ آخر کس نے انہیں یہ حق دیا ہے؟

ذرائع کے مطابق لوگوں نے اسکی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایک طرف آج ملک بدترین حالت میں ہے اوپر سے ہندو مسلم نفرت، اگر پولیس انتظامیہ اور حکومت اس پر کوئی کارروائی نہیں کی تو یہ چند افراد ملک کے لئے خطرناک ثابت ہوسکتے ہیں، اسی کے ساتھ سماجی لوگوں سے بھی اپیل ہے کہ وہ اپنے معاشرے میں اس کو پھیلنے نہ دیں ملک شہریوں سے بنتا ہے، زمین کے ٹکڑے سے نہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .