۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
جناب آیاز احسن

حوزہ/ تھانہ کے ممبرا کلوا علاقے کی سیاستی پارٹی این سی پی کےسینئر لیڈر و رہنما جناب ایاز احسن سے وبائی کرونہ وائرس کو لیکر خاص گفتگو۔

حوزہ نیوز ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے این سی پی کے سینئر لیڈر ایاز احسن صاحب نے کہا کہ ویسے تو کوئی بھی گھر میں رہنا پسند نہیں کرے گا لیکن یہ ایک سخت وقت ہے جس میں ہمیں حفاظتی انتظامیہ اور حکومت کی حتی الامکان مدد کرنی چاہیئے۔

انہوں نے بتایا کہ فی الحال تو ممبرا کے علاقے میں تھانہ کلوا جیسے  حالات تو نہیں ہیں لیکن حفاظت کی خاطر تین عمارتوں کو سیل کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے حکومت کے انتظام کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حکومت غریب طبقے کے لئے کچھ خاص انتظام نہیں کر سکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن کرنے کے بعد عوام کی ذمہ داری حکومت کی ہوتی ہے اس لئے اگر حکومت ڈور بائی ڈور کی سرویس دے دیتی ہے تو کسی کو بھی اپنے گھر سے نکلنے کی ضرورت نہیں رہے گی۔

انہوں نے تاکید کہ چونکہ ممبرا بھیڑ بھاڑ والا علاقہ ہے جہاں کرونہ کی وباء تیزی سے پھیل سکتی ہے لذا گھر  پر رہنا ہی بہتر ہوگا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .