۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
انڈیا

حوزہ/اسٹوڈنٹس کی ایک کمیٹی اتر پردیش چھاترا سبھا کے افراد اپنی آمدنی سے، اس وقت مصیبت کے سبب حالات کے گرفتار غریبوں اور ضرورت مندوں کی حتی المقدور خدمت انجام دے رہے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جہاں اسوقت سوشل میڈیا پر کچھ ایسے افراد نظر آرہے ہیں جو کرونہ زدگان کی ذرا سی مدد کے بدلے کافی واہ واہی بٹورنے کے خواہاں ہیں تو وہیں کچھ ایسے بھی مخلص ہیں جو بنا کسی شہرت طلبی کے سیرت امیر المومنین حضرت علی علیہ السلام پر عمل کر رہے ہیں۔

حوزہ نیوز کے مخصوص ذرائع کے ذریعے یہ خبر موصول ہوئی ہے کہ ہندوستان کے صوبہ اتپردیش کے پائے تخت شہر لکھنؤ میں اسٹوڈنٹس کی ایک کمیٹی اتر پردیش چھاترا سبھا کے افراد اپنی آمدنی سے اس وقت مصیبت کے سبب حالات کے گرفتار غریبوں اور ضرورت مندوں کی حتی المقدور خدمت انجام دے رہے ہیں۔

اس سلسے میں جناب سید حسنین مرتضیٰ رضوی کے مطابق امداد رسانی میں نہ تو تفریق و مذہب و ملت کا فرق ہے اور نہ ہی موجودہ وبا سے لاحق خطر کا خوف۔

موصوف کے مطابق امداد رسانی میں پیش پیش افراد میں دیگر مذاہب کے افراد بھی شامل ہیں،جن میں ہندو برادری سے جناب مینک سونکر اور اہل سنت والجماعت سے جناب محسن حسن صاحب بھی شامل ہیں۔

کمیٹی کے افراد ہر روز ضرورت مندوں کی لیسٹ تیار ہوجانے پر در خانہ پر امداد رسانی کرتے ہیں۔

جناب حسنین مرتضی کے مطابق ہر روز تقریبا تین سو گھروں کی امداد رسانی ہوتی ہے جس پر تقریبا دس سے بارہ ہزار روپے کا خرچ آتا ہے۔

کمیٹی کے دیگر ارکان میں مرتضیٰ علی، عادل نقوی، سبطین مرتضیٰ رضوی عباس کاظمی کے علاوہ دوسرے افراد بھی شامل ہیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .