۵ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۵ شوال ۱۴۴۵ | Apr 24, 2024
مفتی منیب الرحمن

حوزہ/ ممتاز عالم دین اور رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان نے کہا ہے کہ  ایران میں لوگ ایک طرف تو کرونا وائرس کی وبا کا شکار ہیں، دوسری طرف امریکا کی طرف سے عائد پابندیوں اور معاشی محاصرے نے اس وا کو دو آتشہ بلکہ سہ آتشہ کردیا ہے، دنیا میں کوئی ہے.

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ممتاز عالم دین اور رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان نے کہا ہے کہ  ایران میں لوگ ایک طرف تو کرونا وائرس کی وبا کا شکار ہیں، دوسری طرف امریکا کی طرف سے عائد پابندیوں اور معاشی محاصرے نے اس وا کو دو آتشہ بلکہ سہ آتشہ کردیا ہے، دنیا میں کوئی ہے جو ایران کے مظلوموں کے بارے میں آواز اٹھائے، پس ہم مطالہ کرتے ہیں کہ ایران پر عائد پابندیاں اٹھائی جائیں تاکہ وہ اپنے قومی مسائل سے موجود ابتلاوبا کا مقابلہ کرسکیں۔

انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان جناب عمران خان نے بھی اس حوالے سے آواز بلند کی ہے، ہم ان کی تحسین کرتے ہیں، لیکن اس پر اظہار افسوس کرتے ہیں کہ باقی مسلم حکمران کی زبانیں کنگ ہیں،ظلم ظلم ہے خواہ کوئی بھی کرے اور کسی پر بھی کر اس زد میں پڑے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .