حوزه نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی پابندیوں کے ہٹانے کیلیے حالیہ دنوں میں ایک آن لائن پٹیشن دائر کر دی گئی جو اب تک اس کی حمایت میں 100 ہزار دستخطیں موصول ہوچکی ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ سیاسی اور شہری کارکنوں نے ایرانی عوام کے خلاف امریکی حکومت کے ظلم و ستم سے دنیا اور اقوام متحدہ کو آگاہ کرنے کے لئے اس الیکٹرانک درخواست (نہ تو پابندیاں اور نہ ہی کورونا) پر دستخط کرنے کا مطالبہ کیا۔
یہ اقدام حالیہ دنوں میں جنگ سے مخالفت کرنے والوں کی طرف سے ایران مخالف امریکی پابندیوں اور کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے کی جانے والی کوششوں کا تسلسل ہے۔
اس اپیل کے بعد بین الاقوامی اور این-جی-اوز، تنظیموں کی جانب سے ایران پر پابندیوں کے خاتمے کی حمایت میں اسی طرح کے دیگر اقدامات کا آغاز کیا گیا۔
برطانیہ میں ایران پر پابندیوں کے خاتمے لیے ایک مہم کا آغاز کیا گیا ہے۔ امریکہ میں بھی '80 لوگوں کے لیے 80 گھنٹے' کے نام سے ایک مہم شروع کی گئی ہے۔
حالیہ دنوں میں اعلان کیا گیا کہ لین دین کی سہولت کے لئے ایک خصوصی سوئس مالیاتی چینل شروع کیا گیا ہے اور منگل کے روز اقوام متحدہ کی ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق میشل باشلٹ" نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ ایرانی پانبدیوں پر نظر ثانی کرے کیونکہ اس پابندیوں سے براہ راست کرونا سے متاثرہ لوگوں کی صحت متاثر ہوتی ہے۔