حوزہ نیوز ایجنسی کی اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین (یو این ایچ سی آر) کی ویب سائٹ کے مطابق، اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین (یو این ایچ سی آر) نے دنیا میں افغان مہاجرین کی صورتحال سے متعلق ایک رپورٹ میں ایران کی جانب سے تقریبا 3. 66 لاکھ افغان مہاجرین کی میزبانی کے لئے ایران کی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے اس ملک کو سیاسی پناہ کے متلاشی افراد کی میزبانی کے لئے ایک آئیڈیل ملک متعارف کرایا۔
رپورٹ میں ایرانی اسکولوں میں افغان بچوں کی موجودگی کی تصویر یں شائع کی گئیں اور کہا گیاکہ دنیا کو ان کوششوں ، کردار اور شراکت کو فراموش نہیں کرنا چاہئے جو ایران نے 40 سے زائد برسوں سے لاکھوں افغان مہاجرین کے لئےانجام دیں ہیں۔
اس رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ ایران تقریبا ایک ملین افغان مہاجرین کی میزبانی کرتا ہے اس کے علاوہ تقریبا اس ملک میں مقیم2. 2.6 ملین افغان شہریوں کے پاس کوئی بھی کاغذات یا پاسپورٹ نہیں ہے۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ کی مہاجر ایجنسی نے لاکھوں افغان شہریوں کے ساتھ ساتھ افغان شہریوں کے میزبان ممالک کی مدد کے لئے عالمی برادری کی طرف سے ایک نئے عزم کا مطالبہ کیا ہے۔
اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین (یو این ایچ سی آر) کے ایشیاء پیسیفک ڈویژن کی ڈائریکٹر ، انڈریکا رتاتویل نے کہا کہ تنازعہ برسوں کے بعد پہلے سے کہیں زیادہ افغان مہاجرین کی مدد کرنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایران میں موجود ان سیاسی پناہ کے متلاشیوں کو یہ یقین دہانی کرانے کی ضرورت ہے کہ انہیں فراموش نہیں کیا گیا ہےجبکہ تمام بین الاقوامی براداری کی ذمہ داری ہے کہ وہ افغانستان میں مستقل امن کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ افغان مہاجرین کے میزبان ممالک کی مدد کے لئے بھی کام جاری رکھیں۔