۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
یمنی خاندان بے گھر ہوچکے ہیں

حوزہ/ بین الاقوامی تنظیم برائے مہاجرت (آئی او ایم) کا کہنا ہے کہ رواں سال کے آغاز سے اب تک 24000 سے زیادہ یمنی خاندان بے گھر ہوچکے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی اسپوٹنیک نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اقوام متحدہ کی بین الاقوامی تنظیم برائے مہاجرت (IOM) کا کہنا ہے کہ رواں سال کے آغاز سے اب تک 24000 سے زیادہ یمنی خاندان سعودی اتحاد کے حملوں کی وجہ سے بے گھر ہوچکے ہیں،واضح رہے کہ مارچ 2015 سے یمن کے خلاف سعودی اتحاد کی جارحیت جاری ہے جس کے نتیجے میں یمنی شہریوں کی ایک بڑی تعداد کے شہید اور زخمی ہونے کے ساتھ ساتھ اس ملک کا بنیادی ڈھانچہ وسیع پیمانے پر تباہ ہوچکاہے۔

یادرہے کہ اقوام متحدہ نے 2019 میں اعلان کیا تھا کہ ملک میں جاری جنگ کی وجہ سے 30 لاکھ سے زیادہ یمنی بے گھر ہوگئے ہیں نیز اس ملک کی 80 فیصد سے زیادہ آبادی کو زندہ رہنے کے لئے انسانی امداد کی ضرورت ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .