حوزہ نیوز ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 3000 سے زائد ہوچکی ہے جبکہ کورونا وائرس میں مبتلا ہونے والے افراد کی تعداد 153000 سے زائد ہوگئی ہے۔ کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد کے اعتبار سے امریکہ پہلے نمبر پر آچکا ہے۔ مریضوں کی مجموعی تعداد 1 لاکھ 53 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے اور مرنے والوں کی تعداد 3 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔ امریکہ میں صحت عامہ کے سینیئر ترین حکومتی مشیر نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ امریکہ میں کورونا وائرس سے 1 سے دو لاکھ افراد کی موت واقع ہوسکتی ہے۔ صدر ٹرمپ نے لاک ڈاون میں تیس اپریل تک توسیع کردی ہے اور سنٹرل پارک میں 70 بستروں پر مشتمل عارضی ہسپتال بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق امریکی حکام نے امریکہ کی جیلوں میں کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلاؤ کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ 22 مارچ تک 20 بڑے امریکی جیلوں میں کورونا وائرس سے 226 قیدیوں کے متاثر ہونے کی تصدیق ہوچکی ہے۔ ادھر امریکی ریاست نیو جرسی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے 288 اہلکاروں میں کووڈ 19 کی تصدیق ہوئی ہے۔

حوزہ/امریکہ میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 3000 سے زائد ہوچکی ہے جبکہ کورونا وائرس میں مبتلا ہونے والے افراد کی تعداد 153000 سے زائد ہوگئی ہے۔
-
-
" کورونا " کیا رونا؟
حوزہ/فری میسن اور دنیا کی دیگر خفیہ خطرناک تنظیمیں کورونا کے ذریعہ دنیا کی سات ساڑھے سات ارب ابادی کو گھٹا کر ایک ارب ابادی تک لانا چاہتی ہیں۔
-
امریکہ اور فرانس کرونا وائرس سے ہوئی ہلاکتوں میں ایران سے آگے نکل گئے
حوزہ/امریکا میں ہونے والی 3 ہزار ہلاکتوں میں سے صرف 1200 ہلاکتیں ایک ہی ریاست نیویارک میں ہوئیں جہاں کورونا وائرس کے مریض بھی سب سے زیادہ ہیں۔
-
کرونا وائرس کے خلاف امت مسلمہ متحد ہوکر اس وباء کا مقابلہ کرے،مولانا ہادی حسین
حوزہ/آیت اللہ محمد الیعقوبی کے پاکستان میں نمائندہ، مولانا ہادی حسین نے کہا ہے کہ دنیا کو اس وقت کورونا وائرس کے خلاف ایک غیر معمولی معرکہ کا سامنا ہے…
-
ایران مخالف پابندیوں کے خاتمے کے کیمپئن پر دستخط کی تعداد 100 ہزار تک پہنچ گئی
حوزہ/ ایران مخالف امریکی پابندیوں کے خاتمے کیلیے آن لائن مہم پر دستخط کرنے والوں کی تعداد 100 ہزار تک پہنچ گئی۔
-
تصویری رپورٹ| انجمن جعفریہ رانچی کا لاک ڈاؤن میں قابل ستائش اقدام
حوزہ/ انجمن جعفریہ رانچی کی جانب سے علاقے کے ضرورت مندوں تک راشن پہنچایا گیا۔
-
سعودی عرب کی طرف سے حج منسوخ کرنے کا امکان
حوزہ / سعودی عرب نے کورونا وائرس کے ہمہ گیر پھیلاؤ اور ملک میں اس بیماری سے متاثرہ افراد کی تعداد 100،000 سے زیادہ ہونے کی وجہ سے پہلی بار حج منسوخ کرنے…
-
کرونا کو شکست دیتے ہوئے ۱ کروڑ ۶۰ لاکھ زائرین کی لبیک یا حسین کی آواز سے گونج اٹھا کربلا +ویڈیو
حوزہ/ عراق میں امسال حضرت امام حسین علیہ السلام اور ان کے وفادار ساتھیوں کے چہلم کے موقع پر اربعین مارچ میں ۱ کروڑ ۶۰ لاکھ سے زیادہ زوار نے شرکت کی۔
-
امریکی جنگجو طیاروں کی کارروائی دہشت گردی اور مجرمانہ کارروائی کی واضح مثال ہے،لبنان میں ایرانی سفیر
حوزہ / لبنان میں ایرانی سفیر محمد جلال فیروز نیا اور ایرانی ثقافتی امور کے مشیر عباس خامہ یار نے ماہان مسافر بردار طیارے پر امریکی لڑاکا جیٹ طیاروں کے…
آپ کا تبصرہ