۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
حج

حوزہ / سعودی عرب نے کورونا وائرس کے ہمہ گیر پھیلاؤ اور ملک میں اس بیماری سے متاثرہ افراد کی تعداد 100،000 سے زیادہ ہونے کی وجہ سے پہلی بار حج منسوخ کرنے کا ارادہ کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے بین الاقوامی نمائندہ نے فنانشل ٹائمز کی خبر کے مطابق رپورٹ پیش کی ہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس پھیلنے اور مختلف ممالک میں اس بیماری کے تسلسل کے بعد ، سعودی عرب نے اعلان کیا ہے کہ وہ کورونا وائرس کے ہمہ گیر پھیلاؤ اور ملک میں متاثرہ افراد کی تعداد 100،000 سے زیادہ ہونے کی وجہ سے پہلی بار حج تمتع کے پروگرام کو منسوخ کرنے کا ارادہ رکھتا ہے. 

سعودی وزارت حج و عمرہ کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ اس معاملے کا باضابطہ فیصلہ اگلے ہفتے کے اندر کیا جائے گا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .