حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق کئی مہینوں مذاکرات کرنے کے بعد ، آخر کار سعودی حکام نے اس سال کے حج کے لئے اپنے حتمی منصوبوں کا اعلان کردیا ۔
حج سے متعلق سعودیہ عربیہ کا کہنا ہے کہ اس سال صرف سعودی باشندوں کو ہی حق ہے کہ وہ 1441 ھ کے حج میں شریک ہوں۔
واضح رہے اس فیصلے میں سعودیہ عربیہ میں بسنے والی تمام قومیتیں شامل ہیں۔
سعودیہ عربیہ میں کورونا وائرس کے آغاز کے بعد ، بیت اللہ الحرام کے حجاج کرام پر غیر معمولی پابندیاں عائد کردی گئیں ، کورونا کے باعث بعض اوقات انگشت شمار افراد ہی مسجد الحرام میں موجود ہوتے تھے.
آپ کا تبصرہ