۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
سعودی عرب

حوزہ/سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے حج و عمرہ زائرین کے خلاف سخت اقدامات کا فیصلہ کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کی  وزارت حج و عمرہ نے حج و عمرہ زائرین کے خلاف سخت اقدامات کا فیصلہ کیا ہے۔ سعودی عرب کی  وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ عمرہ ویزے کی میعاد ختم ہوجانے کے بعد بھی سعودی عرب میں مقیم زائرین کو دی گئی مہلت ہفتہ 28 مارچ کو ختم ہوگئی۔ اور اس کے بعد عمرہ زائرین کے خلاف سخت اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ سعودی عرب میں مجبوری کی بنا پر باقی رہنے والے زائرین کو جرمانہ اور قید کی سزاؤں کا سامنا کرنا پڑےگا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .