۷ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۷ شوال ۱۴۴۵ | Apr 26, 2024
قم

حوزہ/شہر قم میں پھنسے ہندوستانی شیعہ زائرین کی واپسی کے لئے مرکزی حکومت اور تہران میں واقع ہندوستانی سفارت خانے کی جانب سے کی جا رہی کوششوں پراظہار اطمینان کرتے ہوئے متعلقہ پٹیشن کو نمٹا دیا ہے۔

حوزه نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے ایران کے شہر قم میں پھنسے ہندوستانی شیعہ زائرین کی واپسی کے لئے مرکزی حکومت اور تہران میں واقع ہندوستانی سفارت خانے کی جانب سے کی جا رہی کوششوں پراظہار اطمینان کرتے ہوئے متعلقہ پٹیشن کو نمٹا دیا ہے۔ جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ اور جسٹس ایم آر شاہ کی بنچ نے بدھ کو ہونے والی اس سماعت کے دوران کہا تھا کہ وہ اس درخواست کو جلد ہی نمٹا دے گی اور درخواست گزار کو اس بات کی چھوٹ دے گی کہ وہ اپنے مطالبہ پوری نہ ہونے کی صورت میں پھر سے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹا سکیں ۔

کورٹ کی ویب سائٹ پر دیر رات جاری کئے گئے حکم میں کہا گیا ہے کہ حکومت پرکورونا وائرس کے انفیکشن کے پھیلنے کے واقعہ کے پیش نظر ایران سے اب تک 1142 ہندوستانیوں کو واپس لا یا جاچکا ہے۔ جنہیں کورنٹائن میں رکھا گیا ہے۔ ایران میں باقی بچے 250 ہندوستانی شیعہ زائرین کی بحفاظت واپسی کے لئے ہندوستانی سفارت خانہ پوری ذمہ داری سے کام کر رہا ہے۔

عدالت نے اس معاملہ میں حکومت ہند کی طرف سے کئے جا رہے کام پر اطمینان کا اظہار کیا اور درخواست نمٹا نے کا حکم جاری کیا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .