۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
کرگل امام خمینی میموریل ٹرسٹ

کرونا وائرس کے تحت ایران میں پھنسے ہندوستانی زائرین کو حکومت ایران و ہندوستان کی ناقابل فراموش خدمت اور وطن واپسی پر کرگل امام خمینی میموریل ٹرسٹ نے شکریہ ادا کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ہندوستان کے چوده سو سے زائد لوگ عتبات مقدسات کی زیارت کے قصد سے عراق، شام اور ایران کے مقدس سفر پر تھے کہ ایران سے اپنے مقدس سفر کو اختتام کر کے وطن عزیز لوٹ ہی رہے تھے کہ جمہوری اسلامی ایران میں بھی یہ بلاء پہونچ گئی۔ اور زائرین بھی اپنے سفر کے آخر میں ایک ایسے امتحان سے دو چار ہو گئے۔ ایسے میں در مانده زائرین کو پیش آنے والے صورت حال سے نمٹنے کیلے امام خمینی میموریل ٹرسٹ نے بروقت قدم اٹھاتے ہوئے ملک کے خارجہ امور کے وزیر جناب جے شنکر جی سے خط کے ذریعے ایران سے وطن واپسی کی درخواست کی تھی۔

اطلاعات کے مطابق ایران سے اب تک 1142 ہندوستانیوں کو واپس لا یا جاچکا ہے۔ جنہیں کورنٹائن میں رکھا گیا ہے۔ ایران میں باقی بچے 315 ہندوستانی شیعہ زائرین کی بحفاظت واپسی کے لئے ہندوستانی سفارت خانہ پوری ذمہ داری سے کام کر رہا ہے۔

زائرین میں سے اکثر تعداد کرگل اور لداخ سے تعلق رکھنے والوں کی ہے جنمیں سے اکثریت وطن واپس پہونچ گئے ہیں۔ جس کیلئے اداره امام خمینی میموریل ٹرسٹ نے حکومت ہندوستان اور ایران کا شکریہ ادا کیا ہے۔

ادارہ امام خمینی میموریل ٹرسٹ نے جناب عزت ماب جے شنکر جی وزیر امور خارجہ، لداخ یوٹی کے لیفٹینٹ گورنر جناب آر کے ماتھور و دیگر رفقائے کار تہران میں ہندوستان کے سفیر اور ان کے رفقائے کار، لداخ ایم پی جے ڈی این، بل کونسل کرگل کے سربراہ اور ممبران،  خصوصی جمہوری اسلامی ایران کی حکومت، دہلی میں ایران کے سفیر جناب علی چینی، نماینده ولی فقیه در هند جناب حجت الاسلام آقای مھدی مھدوی پور، آستان قدس رضوی کے مسئول، استان معصومہ قم کے مسئول، مھان ائر کپنی کہ جنہوں نے رضا کارانہ طور پر زائرین کو وطن واپس پہونچایا اور اسی طرح ائر انڈیا کمپنی کے علاوہ انڈین فورس کے عملے اور فوجی اعلاعہدہ داران و جوان کہ جنہوں نے ان در مانده مسافرین کو وطن عزیز پہونچانے میں اپنا اخلاقی کردار نبھایا۔ سب کا شکریہ ادا کیا ہے۔ اور ان اداروں، انجمنوں اور تنظیموں کا بھی  شکریہ ادا کیا ہے جو اس مہاماری کے عالم میں انسانیت کے ناطے زواران حسینی کی مدد کی ساتھ ہی لوکل میڈیا اور ان عالمی و نشنل میڈیا کا کہ جنہوں نے صحیح بیانات پہونچا کر اس حالت میں لوگوں کی مدد کی۔

اور اسی کہ ساتھ دعا کی خدا تمام انسانوں کو اس وبائی کورونا سے بچائے رکھے آمین۔ 

آخر میں ادارہ امام خمینی میموریل ٹرسٹ نے حکومت ہند سے درخواست کی ہے کہ ایران میں باقی مانده تقریبا ۳۱۵ مسافرین کو بھی جلد از جلد وطن پہونچایا جائے اور جو ایران سے آکر ملک کے فوجی کیمپوں میں قرنطینہ کی مدت تمام کر چکے ہیں انہیں گھر پہونچایا جائے شکریہ

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .