۲۹ فروردین ۱۴۰۳ |۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 17, 2024
لداخ کے سیاسی لیڈر قمر علی آخون کی ایران کے سفیر جناب ڈاکٹر ایراج الھی سے ملاقات

حوزہ/ خطے لداخ کے مشہورو معروف سیاسی لیڈر قمر علی آخون نے ایران کے سفیر ڈاکٹر ایراج الھی سے ملاقات کی ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،آج جموں و کشمیر کے سابق وزیر اور نیشنل کانفرنس کے سینئر لیڈر اور کو چیئرمین کرگل ڈیموکریٹک الائنس (KDA)قمر علی آخون نے جمہوری اسلامی ایران کے سفیر محترم جناب ڈاکٹر ایراج الھی سےدہلی میں موجود ایران سفارت خانے میں ملاقات کی ۔جہاں قمر علی آخون نے ڈاکٹر ایراج الھی کو جمہوری اسلامی ایران کے نئے سفیر چنےجانے پر مبارکباد دیتے ہوئے ان کا بھرپوراستقبال کیا۔اس میٹنگ میں ایران اور ہندوستان کے باہمی تعلقات پر تفصیلی گفتگوہوئی۔

قمرعلی آخون نے کہا کہ آپ صرف جمہوری اسلامی ایران کا سفیر نہیں بلکہ انقلاب اسلامی کے ہرشیدائی جو دنیا کے مختلف ممالک میں زندگی بسر کررہے ہیں ان سب کابھی سفیر ہیں اس بنا پر آپ کی تعاون ہماری دینی فریضہ ہے آپ کی موجودگی ہندوستان کے سارے باشندوں بالخصوص مسلمانوں کے لئے باعث خیرو برکت ہوگی آپ کی وجود سے ایران اور ہندوستان کے قدیم تعلقات پر گہرا اثرہوگا ۔میں خطے لداخ کے عوام کا ایک ساسی نمایندہ ہوں جہاں جمہوری اسلامی ایران کےچاہنے والے اورانقلاب اسلامی سے محبت کرنے والے بہت سارےلوگ زندگی بسر کررہے ہیں ان سب کی جانب سے آپ کو ہندوستان میں خیر مقدم پیش کرتا ہوں۔

اس پر ایران کے سفیرجناب ایراج الھی نے اظہار مسرت کرتے ہوئے کہا کہ یہ سچ ہے کہ آج ہندوستان جیسے عظیم ملک میں ہماری موجودگی آپ جیسے مخلص دوستوں کی بدولت ہے ۔ہندوستان اور ایران کے درمیان علمی میراث، اقتصادی اورثقافتی رشتہ قدیم الایام سے چلا آرہاہے۔اور ہمیشہ سے ایران ہندوستان کو ایک قدیم دوست کی نظر سے دیکھتا ہے اور اس رشتہ کو مضبوط اور مستحکم بنانے میں م بھی اپنی تمام کوشش مسلسل رکھوں گا اس میں آپ جیسے معزز و محترم دوستوں کی حمایت ، مشورہ اور تعاون کی ضرورت ہوگی۔آج آپ سے ملکراور آپ کےمفید گفتگوسن کر بہت خوشی ہوئی میرے جانب سے بھی خطے لداخ کے دلسوز عوام کو سلام کہئے گا۔ایران کے عوام بھی ہندوستان کے لوگوں کا بالخصوص جامو و کشمیراور کرگل کے عوام کا احترام کرتی ہے۔ جناب مولانا جواد حبیب اس میٹنگ کا مترجم تھے۔

قمر علی آخون نے مزید کہا کہ آج ایران پوری دنیا کے مظلوموں، کمزورں اور مستضعفوں کی آواز بن چکی ہے ایران دنیا کے مظلوموں کو ظالموں سے اور عالمی سامراجیت سے نجات دینا چاہتا ہے اس بناپر دنیا کی ظالم حکمران اگرچہ ایران کا دشمن ہیں لیکن ان کے عوام ایران کے قیادت پر یقین رکھتی ہے آپ خوش نصیب ہیں کہ انقلاب اسلامی کے خدمت کررہے ہیں مجھےیقین ہے کہ آپ ہندوستان کے لئے خیروبرکت کا سبب بنے آپ کی وجود سے انقلاب اسلامی کا نورہندوستان کے مختلف ریاستوں میں پہونچے گا ۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .