۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
سید فرمان علی موسوی

حوزہ/اگر امریکی فوج نے ہندوستان کا رخ کیا تو یاد رکھے دیگر ممالک سے وہ نکلنے میں کامیاب ہو گیا تھا لیکن ہندوستان سے اس کے فوجیوں کے لیے زندہ نکلنا بہت بھاری پڑے گا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجتمع علماء و خطباء ممبئ ہندوستان کے سیکریٹری حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا سید فرمان علی موسوی نے کہا کہ امریکی وزیر مائک پومپیو کا بیان ہندوستان کے انگریزی اخباروں میں چھپا ہے کہ ہندوستان کو چین سے بچانے کے لیے امریکہ اپنی فوج ہندوستان بھیج رہا ہے۔

انہوں نے کہا،ایسے وقت میں کہ جس امریکہ کے مشرقی وسطیٰ میں پیر اکھڑ چکے ہیں ہندوستان کی زمین پر چین کے مقابلہ میں حفاظت کے نام پر موجودہ سرکار کا اسے آنے دینا ہم ہندوستانیوں کے لیے کسی خطرے کی گھنٹی سے کم نہیں ہے۔

تمام ہندوستانیوں کو خاموش نہیں رہنا چاہیے امریکہ اور موجودہ سرکار کی اس گھناؤنی پالیسی کے خلاف بڑے پیمانے پر احتجاج کرنا چاہیے۔

کسی بھی قیمت پر ہمیں امریکی افواج کو ہندوستان میں گھسنے نہیں دینا چاہیے۔

مجتمع علماء و خطباء ممبئ کے سیکریٹری نے کہا،اگر امریکی فوج نے ہندوستان کا رخ کیا تو یاد رکھے دیگر ممالک سے وہ نکلنے میں کامیاب ہو گیا تھا لیکن ہندوستان سے اس کے فوجیوں کے لیے زندہ نکلنا بہت بھاری پڑے گا۔

اگر ہمارے ملک کی فوج کو چین سے مقابلہ کے لیے جوانوں کی ضرورت ہے تو ہمارے نوجوان اپنی ملک کی فوج کے سینہ سپر ہونے کے لیے تیار ہیں لیکن کسی بھی قیمت پر امریکی فوج اپنے ملک ہندوستان کی  سرزمین پر برداشت نہیں کریں گے۔ 

ہماری فوج کے جوانوں کو چاہیے کہ امریکی فیصلے کو ممکن نہ ہونے دیں۔

امریکہ کبھی کسی کا نہیں ہوا ہے تو ہمارا ہوجائے یہ کیسے ممکن ہے۔

آخر میں کہا،امریکہ میں آنے والے الیکشن کے لئے اور دیگر گھناؤنے سیاسی مقاصد کے حصول کے لیے امریکہ اس طرح کا اقدام کر رہا ہے جس سے اسے روکنا ہوگا۔

ہندوستان زندہ باد 
ہندوستانی فوج زندہ باد 
دہشت گرد امریکی صدر اور اس کی فوج مردہ باد۔ 
 

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .