۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
مولانا محمد علی محمدی

حوزہ/مرحوم حوزه علمیہ اور منبر و محراب سے اپنے الہی وظیفہ کو بہت خوش اسلوبی سے انجام دیتے رہے اور بڑی جانفشانی سے مرحوم نے حوزه علمیہ نور الهدى جیسے شجره کی بنیاد ڈالی اور پروان چڑھایا کہ جس کے ثمرات آج گوشہ و کنار میں عالم اسلام و مومنین کو اسلام و ایمان کی لذت سے روح الهی میں تازگی بخش رہے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجتمع علماء و خطبا ممبئی ہندوستان کے تمام اراکین  نے حجة الاسلام والمسلمین مولانا محمد على محمدی طاب ثرہ کی خبر رحلت پر بارگاه ولی عصر عجل الله فرجہ اور تمام مبلغین کرام و متعلمين حوزه اور ان کے اهل خانہ کو تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہوئے کہا کہ حجة الاسلام والمسلمین مولانا محمد على محمدی طاب ثرہ کی خبر رحلت نے تمام علمی طبقہ کو سوگوار کر دیا۔ کئی سالوں سے مرحوم حوزه علمیہ اور منبر و محراب سے اپنے الہی وظیفہ کو بہت خوش اسلوبی سے انجام دیتے رہے۔ 

مولانا کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بڑی جانفشانی سے مرحوم نے حوزه علمیہ نور الهدى جیسے شجره کی بنیاد ڈالی اور پروان چڑھایا کہ جس کے ثمرات آج گوشہ و کنار میں عالم اسلام و مومنین کو اسلام و ایمان کی لذت سے روح الهی میں تازگی بخش رہے ہیں، خدا سب کی توفیقات میں اضافہ فرمائے۔

آخر میں مجتمع علماء و خطبا ممبئی ہندوستان کے تمام اراکین بارگاه ولی عصر عجل الله فرجہ اور تمام مبلغین کرام و متعلمين حوزه اور ان کے اهل خانہ کو تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہیں. خدا مرحوم کے درجات بلند فرمائے۔ 

تبصرہ ارسال

You are replying to: .