۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 20, 2024
شیعہ علماء اسمبلی ہندوستان

حوزہ/ کانفرنس سے مقررین کا کہنا تھا کہ اسلامی اور قرآنی تعلیمات میں یہ صلاحیت ہے کہ وہ نہ صرف امت مسلمہ بلکہ دیگر قوموں کو بھی اس بحرانی دور میں نجات دے سکتی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،ممبئ/ شیعہ علماء اسمبلی ہندوستان کی طرف سے شہر ممبئ میں دو روزہ اجلاس کے دوران ایک اہم کانفرنس اہلسنت کے مختلف مکاتب فکر کے علماء اور فعال افراد، جماعت اسلامی کے علماء، امن کمیٹی، بہرا کمییونٹی کے نمائندہ عالم اور علماء شیعہ کے ساتھ اسلام جِم خانہ میں منعقد کی گئی۔

اس کانفرنس میں ملکِ عزیز ہندوستان کے موجودہ ناگفتہ بہ حالات خاص کر مسلمانوں کے مسائل اور کے راہ حل اور کئی اہم مسائل و موضوعات پر گفتگو کی گئی۔

موجودہ اور آئندہ نسل کے دین و ایمان کی حفاظت، بہتر تعلیم کی پلاننگ، رسول اللہ (ص) کی سیرت، قرآنی تعلیمات اور خاص کر اتحاد اسلامی، مسلمانوں کے دلوں کو آپس میں جوڑنے کے لئے عملی اقدامات کی ضرورت پر زور دیا گیا، اور قرآن کے حوالے سے یہ بھی تاکید کی گئی کہ ہمیں صرف مسلمانوں کی نہیں بلکہ دیگر قوموں کی فکر بھی کرنا چاہئے۔ اسلامی اور قرآنی تعلیمات میں یہ صلاحیت ہے کہ وہ نہ صرف امت مسلمہ بلکہ دیگر قوموں کو بھی اس بحرانی دور میں نجات دے سکتی ہے۔

اس پروگروم میں مولانا قاضی محمد عسکری، مولانا محمود دریابادی صاحب، ڈاکٹر سلیم خان، حسیب بھاٹکر، ڈاکٹر عظیم الدین، جناب فرید شیخ، مولانا فیاص باقر، مولانا تقی رضا عابدی، مولانا اختر عباس جون اور بعض دیگر علماء و شخصیات نے مختلف ملکی، دینی وسماجی موضوعات پر اظہار خیال فرمایا اور آئندہ کے لئے طریقہ کار پر روشنی ڈالی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .