۹ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 28, 2024
انیس الرحمن قاسمی

حوزہ/مولانا انیس الرحمن قاسمی،نائب قومی صدرآل انڈیا ملی کونسل نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ رمضان میں روزہ رکھنا فرض ہے اورتراویح کی نمازسنت مؤکدہ ہے،موجودہ لاک ڈاؤن کے حالات میں فرض اورتراویح کی نمازیں گھروں میں اداکریں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مولانا انیس الرحمن قاسمی،نائب قومی صدرآل انڈیا ملی کونسل نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ رمضان میں روزہ رکھنا فرض ہے اورتراویح کی نمازسنت مؤکدہ ہے۔

انہوں نے کہا: موجودہ لاک ڈاؤن کے حالات میں فرض اورتراویح کی نمازیں گھروں میں اداکریں،تراویح میں مکمل قران پڑھنا یا سننا سنت ہے، اس لیے اگرحافظ قرآن ہوں تو اپنے گھر میں مکمل ختم قرآن تراویح میں کریں اور غیرحافظ سورہ فاتحہ اوردیگر چھوٹی سورتوں کے ساتھ ادا کریں ۔

مولانا قاسمی نے کہا: تراویح کی جماعت عام نمازوں کی طرح دوشخص سے بھی ہو سکتی ہے،بہتر ہوگا کہ سورۃ الفیل سے والناس تک اورسورہ فاتحہ کو اس دوران ٹھیک سے یاد کرلیں،یہ سورتیں قرآن مجید کا خلاصہ ہیں ۔

انہوں نے مزید کہا: تمام حفاظ،علماء،دانشور، طلبہ، طالبات اورمردوخواتین سورہ فاتحہ اورمذکورہ دس چھوٹی سورتوں کو ترجمہ اورتفسیرکے ساتھ سمجھ کر زبانی یاد کر لیں،دوسروں کوبھی اس کی ترغیب دیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .