۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
مولانا سید کلب جواد نقوی

حوزہ/مولانا کلب جواد نقوی: کورونا سے اگر کسی مسلمان کی موت ہوتی ہے تو اسے ہر حال میں دفنایا جائیگا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مولانا سید کلب جواد نقوی نے اپنے بیان میں کہا كے کورونا سے اگر کسی مسلمان کی موت ہوتی ہے تو اسے ہر حال میں دفنایا جائیگا۔ کورونا سے ہونے والی موت كے متعلق ہمارے مراجع کرام آیت اللہ سید خامنہ ای، آیت اللہ سید سیستانی اور دوسرے مجتہدین کی طرف سے توضیحات اور مسائل آچکے ہیں۔

مولانا نے کہا کی ہم اس سلسلے میں اپنے مراجع کرام كے بیانات پر عمل کریں گے اور لاش کو دفن کیا جائے گا۔ ساتھ ہی مولانا کلب جواد نے عوام سے مخاطب ہو کر کہا کہ کسی نے بھی دفنانے سے منع نہیں کیا ہے، اس لیے بھڑکاؤ بیانات پر توجہ نہ دی جائے۔

مولانا نے کہا کہ کورونا كے پیش نظر 8 اور 9 اپریل کو شب برات كے موقع پر لوگ اپنے گھروں میں رہیں اور باہر نہ نکلیں۔ اس وقت کورونا تیزی سے بڑھ رہا ہے لہذا خود کو اور دوسروں کو اس وباء سے بچانا ہم سب پر واجب ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .