حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،امروہہ فاؤنڈیشن کی جانب سے استقبال ماہ رمضان کے حوالے ایک آن لائن پرگرام منعقد کیا گیا۔جس میں علمائے کرام نے مختلف عناوین پر روشنی ڈالتے ہوئے سیر حاصل گفتگو کی۔پروگرام کی میزبانی و نظامت کے فرائض جناب فرمان حیدر نقوی نے انجام دیا۔
ناظم نے سب سے مولانا منظور علی نقوی آمروہہ وی کو دعوت دی انہوں نے عبادت کی قبولیت کی شرائط اور ماہ مبارک رمضان کے حوالے سے کس طرح اس ماہ سے استفادہ کریں؟ اور بہترین عمل اس ماہ مبارک رمضان کے حوالے سے گفتگو کی۔
ان کے بعد مولانا غلام پنجتن صاحب مبارکپوری نے عظمت ماہ رمضان کے حوالے سے گفتگو کی مولانا نے کہا کہ ہمیں اس ماہ میں داخل ہونے سے پہلے اپنے آپ کو آمادہ کرنا ہوگا جب انسان کسی کے گھر جاتا ہے تو کتنی آمادگی کرتا ہے اسی طرح خداوند عالم کے ماہ میں داخل ہونے سے پہلے آمادگی ضروری ہے، اور انہوں نے شب قدر کی اہمیت کی طرف توجہ دلائی۔
مولانا غلام پنجتن صاحب کے بعد مولانا ظہور مھدی مولائی نے ماہ مبارک رمضان کی اہمیت کے حوالے سے گفتگو کی اور کہا کہ یہ اتنا عظیم مہینا ہے کہ جس کے استقبال کے لئے رجب اور شعبان جیسے مہینوں کو رکھا ہے اور کہا کہ خداوند وہ انعامات جو اس ماہ میں تقسیم کرتا ہے وہ کسی اور ماہ میں تقسیم نہیں کرتا۔ ماہ رمضان میں آسانی سے خداوند عالم کی رحمت کو حاصل کر سکتے ہیں تعجب ہے کہ انسان اس ماہ سے استفادہ نہیں کرتا، جبکی اس ماہ میں تمام راستوں کو ھدایت کے لئے آمادہ کردیا گیا ہے۔
آخری تقریر مولانا سبطہ حیدر زیدی نے کی آپ نے خطبہ شعبانیہ کے حوالے سے گفتگو کی اور اس سے عظمت کی طرف اشارہ کیا اور خطبہ کو بیان فرمایا اور اس کی شرح کی۔