۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
بوستانِ فلکؔ  کا بابِ‎ غم آمادہ ہوگیا

حوزہ/ حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا سید غافر رضوی فلکؔ چھولسی کی انتہک کاوشوں سے ماہ محرم الحرام سن 1443ہجری کی مناسبت سے غم و اندوہ میں ڈوبا ہوا نوحہ، سلام اور غمگین قطعات کا مجموعہ "بوستانِ فلکؔ - باب غم" آمادہ ہوگیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،دلبند رسول، فرزند علی و بتول حضرت امام حسین علیہ السلام اور آپ کے اصحاب باوفا کی شہادت کے موقع پر ماہ محرم الحرام سن 1443ہجری کی مناسبت سے غم و اندوہ میں ڈوبا ہوا نوحہ، سلام اور غمگین قطعات کا مجموعہ "بوستانِ فلکؔ - باب غم" آمادہ ہوگیا ہے۔

یہ مجموعہ کلام حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا سید غافر رضوی فلکؔ چھولسی کی انتہک کاوشوں میں سے ایک کاوش ہے۔ مولانا موصوف کے مقدمہ سے معلوم ہوتا ہے کہ ان کا یہ مجموعہ تین ابواب پر مشتمل ہے: (1)باب مناقب (2)باب غم (3)باب غزلیات، یہ تینوں ابواب مستقبل قریب میں ایک جلد کی صورت میں بھی اور جدا جدا جلدوں کی صورت میں بھی دستیاب ہوسکیں گے جن میں سے ایک باب "باب غم" کے عنوان سے آمادہ ہوگیا ہے۔

فصیح و بلیغ اردو میں نوحہ، سلام اور غم اندوہ قطعات پڑھنے کے لئے شائقین حضرات اس مجموعہ سے استفادہ کرسکتے ہیں جو موصوف نے فی الحال پی ڈی ایف کی صورت میں شائع کیا ہے تاکہ مومنین زیادہ سے زیادہ استفادہ کرسکیں۔پی ڈی ایف فائل حاصل کرنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں:
 بوستانِ فلکؔ کا بابِ‎ غم

اس مجموعہ کی پی ڈی ایف  فائل خود حوزہ نیوز ایجنسی کی ویب سائٹ سے بھی دریافت کرسکتے ہیں، حوزہ سے فائل حاصل کرنے کے لئے یہاں کلک کریں: بوستانِ فلکؔ  کا بابِ‎ غم

تبصرہ ارسال

You are replying to: .