۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
مولانا سید علی ہاشم عابدی

حوزہ/ استاد جامعہ امامیہ تنظیم المکاتب : ماہ رمضان میں صرف اللہ کی عبادت نہیں بلکہ اسکی مخلوق کی خدمت کا بھی حکم ہے۔ جیسا کہ حضور نے خطبہ شعبانیہ میں جہاں روزہ، نماز، دعا و استغفار اور تلاوت قرآن کا حکم دیا وہیں فقراء و مساکین کی مدد، یتیموں کے خیال رکھنے، صلہ رحمی اور روزہ داروں کے افطار کرانے کا حکم دیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،اناو/ جامع مسجد چودھرانہ میں بعنوان استقبال ماہ رمضان بعد نماز مغربین جلسہ منعقد ہوا۔

مولانا سید عابد عباس نقوی امام جماعت مسجد قلع اناو نے ماہ رمضان المبارک کے اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے بیان کیا کہ روزہ صرف بھوک و پیاس کا نام نہیں بلکہ زبان، آنکھ اور کان وغیرہ کو بھی گناہوں سے محفوظ رکھنا ہے۔

مولانا سید ضیغم عباس زیدی امام جمعہ و جماعت جامع مسجد چودھرانہ اناو نے ماہ رمضان کی عظمت کو بیان کرتے ہوئے روزے کے احکام پر روشنی ڈالی۔

استاد جامعہ امامیہ تنظیم المکاتب مولانا سید علی ہاشم عابدی نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے خطبہ شعبانیہ کے ابتدائی فقرات کو سرنامہ کلام قرار دیتے ہوئے بیان کیا ماہ رمضان نفس پر غلبہ کا ہنر سکھاتا ہے، جہاد اکبر کا سلیقہ سکھاتا ہے۔ انسان کی جتنی بھی محبوب غذا سامنے کیوں نہ ہو اور اسے بھوک بھی لگی ہو لیکن اگر وہ حالت روزہ میں نہیں کھائے گا۔ یہ ماہ رمضان کا کمال ہے کہ وہ ہمیں خواہشات کی قید سے آزادی کا طریقہ بتاتا ہے۔

مولانا سید علی ہاشم عابدی نے بیان کیا کہ ماہ رمضان میں صرف اللہ کی عبادت نہیں بلکہ اسکی مخلوق کی خدمت کا بھی حکم ہے۔ جیسا کہ حضور نے خطبہ شعبانیہ میں جہاں روزہ، نماز، دعا و استغفار اور تلاوت قرآن کا حکم دیا وہیں فقراء و مساکین کی مدد، یتیموں کے خیال رکھنے، صلہ رحمی اور روزہ داروں کے افطار کرانے کا حکم دیا ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .