۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
سربراہ حوزہ علمیہ عروۃ الوثقی لاہور

حوزہ/ حجت الاسلام والمسلمین سید جواد نقوی نے کراچی میں جبری طور پر لاپتہ افراد کی بازیابی کے لئے جاری دھرنے کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ سکیورٹی اداروں کے ہاتھوں نوجوانوں کا جبری طور پر لاپتہ ہونا غیر انسانی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حوزہ علمیہ عروۃ الوثقی لاہور  کے سربراہ حجت الاسلام والمسلمین سید جواد نقوی نے کہا ہے ماہ رمضان کا لطف و برکت روزہ اور ہدف تقویٰ ہے۔روزہ حصول تقویٰ کی عملی تدبیر بھی ہے اگرکوئی عمر بھر تقویٰ کے حصول میںناکام رہا ۔ خواہشات ،شیاطین نفس امارہ کے سامنے تسلیم ہوگیا ہے ۔وہ بھی ماہ مبارک رمضان میں کامیابی حاصل کرسکتا ہے۔ماہ رمضان کے مختلف پہلووں میںنزول قرآن ،شب قدراور نزول ملائکہ ہیں۔بعض اقوال علماءاور روایات میں ہے کہ ماہ رجب اور شعبان استقبال رمضان کیلئے ہیں چونکہ ماہ رمضان بہت بر تر ہے جس کی ایک شب قرآن کے مطابق خیر من الف شہر ہے اس کو درک کرنے کیلئے ایک دو دن کی آمادگی کافی نہیں ہے بلکہ دو ماہ د رکار ہیں۔کوئی صحت مند انسان ماہ رمضان کی برکتوں سے محرو م رہ گیا تو وہ ملعون ہے۔ا نہوںنے کہا کہ آداب رمضان المبارک کا خیال رکھنا چاہیے۔ انسان کسی حدتک ماہ رمضان کے آداب جانتا ہے لیکن پھر بھی محروم رہتا ہے ۔ایسے لوگوں کی کوشش ہوتی ہے کہ روزے سے جان چھڑوائیں ڈاکٹر سے لکھوالیتے ہیں کسی بھی بہانے سے روزہ چھوڑ دیتے ہیں بعض دینداربھی روزہ سے فرار کے حیلے بہانے کی تلاش میں ہوتے ہیں،انہیں محرومیت اور ملعونیت کے حیلے پتہ ہوتے ہیں ۔ایک یہ کہ روزہ کھانے کیلئے سفر کریں چونکہ دین و قرآن کا حکم ہے کہ اگر سفر میں ہوتو روزہ نہ رکھو۔نہ کہ روزہ کھانے کیلئے سفر کرو اور مجتہدین کے فتاویٰ میں ہے کہ روزے سے بچنے کے لئے سفر کرنا مکروہ ہے۔

مسجد بیت العتیق جامعہ عروة الوثقیٰ میں خطبہ جمعہ میں انہوں نے کہا کہ کئی لوگ بہانے سے روزہ چھوڑ دیتے ہیں کہ طبیب نے کہا ہے ۔پیاس لگی ہے جبکہ کچھ کی فقہ ہی علیحدہ ہے اور دلیل دیتے ہیں کہ سحری نہیں کھائی تو روزہ چھوڑ دیا ، حالانکہ سحری سہولیت کیلئے ہے ۔سحری و افطاری روزے میں مشروط نہیں ہے۔روزہ یعنی نہ کھانا ہے ۔جبکہ افطار ایک الگ عمل ہے روزے سے ہٹ کر عمل ہے اسی طرح سحری کھانا تا کہ دن بھر بھوک نہ لگے لیکن روزہ کا حصہ نہیں ہے اگر سحری تک نہیں پہنچے تو روزہ رکھنا واجب ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہر مسلمان جو بلوغ ِ شرعی تک پہنچ جائے اس ر روزہ واجب ہے ۔بلوغ شرعی مرد کیلئے 15 سال قمری ہیں اور خواتین کیلئے 9سال قمری ہیں۔اس سے جو کم عمر کے ہیں ان میں رشد ہیں باقی چیزیں معمول کے مطابق بڑوں کی طرح ہیں وہ بھی رکھیں۔

حجت الاسلام والمسلمین جواد نقوی نے کراچی میں جبری طور پر لاپتہ افراد کی بازیابی کے لئے جاری دھرنے کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ سکیورٹی اداروں کے ہاتھوں نوجوانوں کا جبری طور پر لاپتہ ہونا غیر انسانی ہے۔گذشتہ ہفتوں سے لاپتہ شیعہ جوانوں کو اغواکیا گیا ان کے اہل خانہ نے صدر پاکستان ڈاکٹرعارف علوی کے گھر کے سامنے دھرنا دیا ہے اور مطالبہ کررہے ہیں کہ لاپتہ افراد کو آزاد کیا جائے اور حق بنتا ہے کہ سب اس کے خلاف آواز اٹھائیں۔ جس غیر قانونی طریقے سے نوجوانوں کو گرفتارکیا گیا اور انہیں اذیت دی جارہی ہیں، چیف جسٹس آف پاکستان آصف سعید کھوسہ لاپتہ افراد کو بازیا ب کروائیں اور ان کے خاندان کو انصاف دلائیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .