حوزہ نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے مشہور و معروف استاد حضرت آیت الله وحید خراسانی نے پانزدہم شعبان کے نزدیک آنے اور موفور السرور حضرت بقیة الله الاعظم عجل الله تعالی فرجہ کی ولادت کی مناسبت سے اپنے ایک پیغام میں شیعہ و آں حضرت کے چاہنے والوں کی مشکلات و بلا سے درر ہونے کے لئے مومنین سے اجتماعی دعائے فرج پڑھنے کی سفارش کی ہے۔
مرجع تقلید کے پیغام کا متن اس طرح سے ہے :
باسمہ تعالی
شب پانزدہم شعبان الہی رحمت اپنے بندوں کے لئے کھول دئے جاتے ہیں ، امید کرتا ہوں کہ حضرت ولی عصر عجل الله تعالی فرجہ الشریف سے توسل کے ذریعہ اور پروردگار کی وسیع رحمت ہم لوگوں کے شامل حال ہو اور یہ تمام بلائیں ہم سے دور ہو جائیں ۔
جیسا کہ اجتماعی دعاوں کے لئے تاکید ہوئی ہے اور جس کے قبول ہونے کے سلسلہ میں سفارش بھی کی گئی ہے انشا اللہ اپنے گھروں میں اپنے خانوادے کے ساتھ ٹھیک گیارہ بجے شب پانزدہم شعبان دعائے فرج " الهی عظم البلاء..." پڑھی جائے اور اس کے بعد حضرت صاحب الزمان علیہ السلام کی مادر گرامی حضرت نرجس خاتون علیها السلام کے لئے ایک سورہ فاتحہ ہدیہ کی جائے۔