۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
رہبرمعظم انقلاب اسلامی

حوزه/ رہبرانقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے چار نومبر عالمی استکبار کے خلاف جد وجہد کے دن اور یوم طلبا کی آمد کی مناسبت سے یونیورسٹیوں اور کالجوں کے طلبا سے اپنے خطاب میں فرمایا کہ جو لوگ امریکہ کے ساتھ سمجوتا کرنے کا سوچ رہے ہیں جان لیں کہ امریکہ زوال کی طرف گام زن ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبرانقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے چار نومبر عالمی استکبار کے خلاف جد وجہد کے دن اور یوم طلبا کی آمد کی مناسبت سے یونیورسٹیوں اور کالجوں کے طلبا سے اپنے خطاب میں فرمایا کہ جو لوگ امریکہ کے ساتھ سمجوتا کرنے کا سوچ رہے ہیں جان لیں کہ امریکہ زوال کی طرف گام زن ہے۔

رہبرمعظم انقلاب اسلامی نے اپنے خطاب کے آغاز میں اربعین سیدالشهداء کے پرجوش مراسم میں شرکت کرنے والے تمام لوگوں کو مبارک باد دینے کہ بعد فرمایا کہ: مغربی اس تحریک کو سمجھنے اور تجزیہ کرنے میں قاصر ہیں، وہ اربعین کی اس عظیم تحریک کو کئی سالوں سے ایک خاموش سازش کی تحت بایکاٹ کرنے کی کوشش کی لیکن اس سال ناچار ہوکر غلط تجزیوں کے ساتھ کچھ ادا کرنے پر مجبور ہوگئے تھے.

انہوں نے مزید کہا کہ آج کا امریکہ چالیس سال پہلے والے امریکہ کے مقابلے میں کہیں زیادہ کمزور ہوچکا ہے۔

رہبرانقلاب اسلامی نے فرمایا کہ امریکا کے بڑے بڑے سیاستداں آج یہ اعتراف کرنے پر مجبور ہیں کہ امریکا کی قوت فیصلہ اور پالیسی فرسودہ ہوچکی ہے۔
آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نےفرمایا کہ موجودہ امریکی صدر نے امریکا کی رہی سہی آبرو اور لیبرڈیموکریسی کی عزت کو بھی خاک میں ملادیا ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .