۱۵ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۵ شوال ۱۴۴۵ | May 4, 2024
عمر قمر الدین وزیر امور خارجه سودان

حوزہ/ سوڈانی وزیر خارجہ عمر قمرالدین نے کہا کہ امریکہ نے اسرائیل کے ساتھ سوڈان کے تعلقات معمول پر لانے کے عوض دہشت گردی کی سرپرستی کرنے والے ممالک کی فہرست سے سوڈان کو نکالنے کا وعدہ کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، سوڈانی وزیر خارجہ عمر قمرالدین نے کہا کہ امریکہ نے اسرائیل کے ساتھ سوڈان کے تعلقات معمول پر لانے کے عوض دہشت گردی کی سرپرستی کرنے والے ممالک کی فہرست سے سوڈان کو نکالنے کا وعدہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مائیک پومپیو 25 اگست کو دو امور پر تبادلہ خیال کے لئے سوڈان آئے تھے ، ان میں سے پہلا مسئلہ اسرائیل اور سوڈانی تعلقات کو معمول پر لانا تھا اور دوسرا یہ تھا کہ سوڈان کو دہشت گردی کی سرپرستی کرنے والے ممالک کی فہرست سے نکال دیا جائے اور انہوں نے ان دونوں امور کی ایک ساتھ شرط عائد کر دی۔

قمرالدین نے واضح کرتے ہوئے کہا کہ سوڈان کی عبوری کونسل کے سربراہ ، عبد الفتاح البرہان نے پومپیو کی اس تجویز کے جواب میں کہا کہ سوڈان کا معاشی بحران کب ختم ہو گا اور دہشت گردی کی فہرست سے کب نکالا جائے گا؟ پومپیو نے جواب دیا کہ وہ اس مسئلے کو اسرائیلی فریق کے ساتھ اٹھائیں گے اور پھر جواب دیں گے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .