۹ فروردین ۱۴۰۳ |۱۸ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 28, 2024
سودان

حوزہ / سوڈان کے دارالحکومت خرطوم میں متحدہ عرب امارات کے سفارت خانے کے سامنے سوڈانی جوانوں نے امارات اسرائیل معاہدے کے خلاف مظاہرہ کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امارات، اسرائیل امن معاہدے کے خلاف سوڈانی شہریوں نے دارالحکومت خرطوم میں امارات کے سفارت خانے کے سامنے مظاہرہ کیا ہے۔مظاہرین نے اس معاہدے کے خلاف نعرے بھی لگائے۔

ایک سوڈانی جوان سجی محمد نے کہا: ہم متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان قائم پانے والے تعلقات کے خلاف احتجاج کریں گے۔ تاکہ ثابت کریں کہ سوڈان ان تعلقات کے خلاف ہے اور دنیا بھر کی عرب اور مسلم اقوام اسرائیل سے تعلقات استوار کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دیتی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا: اگر حکومتیں اسرائیل سے تعلقات استوار کرنا بھی چاہتی ہیں تو ہم اسرائیل سے تعلقات نہیں چاہتے اور ہم اسرائیل کے ساتھ کبھی نہیں کھڑے ہوں گے۔ کیونکہ اسرائیل مسلمانوں کو قتل کر رہا ہے۔

سجی محمد نے کہا: بیت المقدس تمام مسلمانوں کا مسئلہ ہے اور سب مسلمان ملت فلسطین کے ساتھ کھڑے ہیں اور آج ہم یہ اعلان کرنے آئے ہیں کہ ہم ملت فلسطین کے ساتھ ہیں۔ ہم سوڈان کے اسرائیل سے تعلقات استوار کرنے کی ہر کوشش کے مخالف ہیں۔

ایک اور سوڈانی جوان "محمد الفضل" نے کہا: ہم اسرائیل سے امن معاہدہ کو ہرگز قبول نہیں کرتے ہیں۔

اس نے مزید کہا: مشرق وسطیٰ  کے لیے صدی ڈیل ہرگز کامیاب نہیں ہوگی۔

مظاہرے میں شریک ایک اور فرد "هاجر الطیب" نے کہا: ہم ملت سوڈان اسرائیل سے امن معاہدہ کی مکمل مخالفت کرتے ہوئے اس کا مقابلہ کریں گے۔

یاد رہے کہ امارات اور اسرائیل کے درمیان امن معاہدے کے خلاف دنیابھر میں مظاہرہ ہو رہے ہیں اور فلسطینی رہنماؤں نے متحدہ عرب امارات کے اس اقدام کو مسئلہ فلسطین، مسجد الاقصی اور قدس شریف سے خیانت قرار دیا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .