۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
عمار حکیم

حوزہ / سید عمار حکیم نے سعودی عرب اور ایران کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی سمیت ہونے والے معاہدے کا خیرمقدم کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراقی قومی افواج کے اتحاد کے سربراہ سید عمار حکیم نے سعودی عرب اور ایران کے درمیان ہونے والے اس معاہدے کا خیر مقدم کیا ہے جس میں ان کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی بھی شامل ہے۔

انہوں نے کہا: ایران اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والے اس معاہدہ سے خطے کے استحکام میں مدد ملے گی۔ ہم سعودی عرب اور جمہوریہ اسلامی ایران کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی کے معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا: اس طرح کا معاہدہ خطے کے استحکام اور مضبوطی میں موثر کردار ادا کرے گا اور اسے خطے کو متاثر کرنے والے ممالک کی جانب سے جاری کردہ تنازعات کے منفی پہلوؤں سے دور رکھے گا۔

یاد رہے کہ آج بروز جمعہ مورخہ 10 مارچ 2023ء کو ایران اور سعودی عرب نے چین کہ جو دونوں ممالک کے درمیان خفیہ مذاکرات کی میزبانی کر رہا تھا، کے ساتھ جاری سہ فریقی بیانیہ میں کہا: اس معاہدہ سے (ان شاء اللہ) اگلے دو ماہ کے اندر اندر ایک حیران کن پیشرفت کو مشاہدہ کیا جائے گا جس میں دونوں ملکوں کے باہمی تعلقات کی بحالی، دونوں ممالک کے سفارتخانے دوبارہ کھولے جانے اور سفیروں کے تبادلے وغیرہ سمیت مختلف امور شامل ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .