۱۴ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۴ شوال ۱۴۴۵ | May 3, 2024
توافق ایران و عربستان

حوزہ / شیعہ علما کونسل کے مرکزی نائب صدر نے کہا: ایران اور سعودی عرب کے درمیان اختلافات کے خاتمے پر  خطےپر خوشگوار اثرات مرتب ہوں گے۔ اسلام دشمن طاقتوں کی امت کو تقسیم کرنے کی سازش کو آپس کے اتحاد سے ناکام بنانا وقت کی اشد ضرورت ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علما کونسل کے مرکزی نائب صدر علامہ عارف حسین واحدی نے سعودی عرب اور ایران میں سفارتی تعلقات کی بحالی پر اپنے رد عمل میں کہا کہ یہ دونوں ممالک پاکستان کے دوست اور برادر ملک ہیں ان کے آپس کے اختلافات سے جہاں دنیا کا ہر مسلمان پریشان تھا وہاں وطن عزیز میں منفی اثرات مرتب ہو رہے تھے۔ علاوہ ازیں امت مسلمہ میں انتشار و افتراق کی فضا بڑھ رہی تھی۔

انہوں نے کہا: ایران اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی سے مسلمانوں کی صفوں میں انتشار و افتراق پھیلانے والے سازش کار عناصر اور دشمن قوتیں مایوس ہوئیں اور مسلمانوں کی صفوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

علامہ عارف حسین واحدی نے کہا: ان دو ممالک میں دوستانہ روابط کی بحالی سے پورے خطے میں امن و استحکام کی فضا پیدا ہو گی۔ عالمی سامراجی اور شیطانی طاقتوں کی ہمیشہ یہ سازشیں رہی ہیں کہ مسلمانوں کو آپس میں لڑا کر ان کو کمزور کریں اور ان پر حکمرانی کریں۔ آج کے دور میں اسلامی ممالک کو ہوشیاری اور بیداری کی شدید ضرورت ہے تاکہ مخصوص عناصر کے جھانسے میں آکرمسلمان تقسیم در تقسیم نہ ہوں بلکہ اپنی صفوں میں اتحاد و وحدت کی مضبوط فضا پیدا کریں تاکہ امت سربلند اور دشمن ناکام و نامراد ہو۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .