۹ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 28, 2024
شیخ احمد قبلان مفتی جعفری لبنان

حوزه/ لبنان کے شیعہ عالم دین شیخ احمد قبلان مفتی جعفری نے کہا کہ ہم دل کی گہرائیوں سے سعودی عرب اور ایران کے درمیان ہونے والے اس معاہدے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں جس کا ہمیں طویل مدت سے انتظار تھا۔

حوزه نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، لبنان کے مایہ ناز عالم دین شیخ احمد قبلان مفتی جعفری نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم پورے اعتماد اور اطمینان سے سعودی عرب اور اسلامی جمہوریہ ایران کے درمیان ہونے والے معاہدے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں، جس کا ہمیں طویل عرصے سے انتظار تھا اور یہاں دونوں فریقوں سے کہتے ہیں کہ یہ معاہدہ عرب اسلامی ممالک سمیت خطے کی سب سے بڑی ضرورت ہے اور ایک ایسا قدم ہے جو خطے کے امن و امان اور استحکام میں مؤثر ثابت ہو سکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ اس معاہدے کو مضبوط کیا جائے اور اسے ایک بڑی علاقائی چھتری اور روڈ میپ میں تبدیل کیا جائے، تاکہ خطے میں امن و امان سمیت اجتماعی مفادات فراہم کئے جائیں اور بحرانوں سے نمٹنے میں مدد گار ثابت ہو سکے۔

لبنانی شیعہ عالم دین شیخ قبلان نے کہا کہ ریاض اور تہران کے درمیان کسی بھی معاہدے کے تناظر میں، خطہ پہلے سے بہت مختلف ہو گا اور جو ہم چاہتے ہیں وہ دوستانہ تعلقات ہیں، گھٹن نہیں؛ کیونکہ خطہ بھائی چارے، شراکت داری اور باہمی تعاون کے بغیر قائم نہیں رہ سکتا۔

یاد رہے کہ سعودی عرب اور اسلامی جمہوریہ ایران کے مابین تعلقات کو معمول پر لانے کیلئے چین مذکرات کی میزبانی کر رہا تھا تاہم ایران اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی تعلقات قائم کئے جانے پر اتفاق ہوا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .