حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر کے دفتر کے سیاسی امور کے نائب سربراہ محمد جمشیدی نے اپنے ٹوئٹر اکانت پر ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کے فرمانروا سلمان بن عبدالعزیز نے حجت الاسلام والمسلمین آقای رئیسی کے نام ایک خط میں دونوں برادر ممالک کے معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوئے انہیں سعودی عرب کے دورے کی دعوت دی ہے۔
انہوں نے ایرانی صدر کو ریاض کا سرکاری دورہ کرنے اور اقتصادی تعاون کو مضبوط بنانے کی دعوت دی ہے۔
انہوں نے مزید کہاکہ صدر رئیسی نے اس دعوت کا خیر مقدم کیا اور تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے ایران کی تیاری پر زور دیا۔