۶ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۶ شوال ۱۴۴۵ | Apr 25, 2024
سید ابراهیم رئیسی

حوزہ/ آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی نے اسلامی ملکوں کے سربراہان مملکت کو الگ الگ پیغام میں ماہ مبارک رمضان کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ برکتوں سے بھرا یہ مہینہ مسلمانوں اور اللہ کے نیک بندوں کے لئے گناہوں سے بچنے اور نفس کی پاکیزگی کا موقع فراہم کرے گا تا کہ اس طرح متقین کے زمرہ میں قرار پائیں اور الہی قرب حاصل ہو۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،صدر جمہوریہ ایران آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی نے اسلامی ممالک کے سربراہان مملکت کو ماہ مبارک رمضان کی آمد پر مبارکباد پیش کی ہے۔

آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی نے اسلامی ملکوں کے سربراہان مملکت کو الگ الگ پیغام میں ماہ مبارک رمضان کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ برکتوں سے بھرا یہ مہینہ مسلمانوں اور اللہ کے نیک بندوں کے لئے گناہوں سے بچنے اور نفس کی پاکیزگی کا موقع فراہم کرے گا تا کہ اس طرح متقین کے زمرہ میں قرار پائیں اور الہی قرب حاصل ہو۔

اسی طرح انہوں نے امید ظاہر کی کہ رحمت و مغفرت کے اس مہینے میں اسلامی ملکوں کے سربراہان مملکت اور دانشور افراد اسلامی امت میں اتحاد کو مضبوط بنانے کے لئے موثر قدم اٹھائیں گے اور اس مہینے کی برکت سے پوری دنیا میں خاص طور پر فلسطین میں امن قائم اور ظلم و ناانصافی کا خاتمہ ہو گا۔

قابل ذکر ہے کہ قطر، سعودی عرب، فلسطین، بحرین، کویت، شام، یمن، متحدہ عرب امارات، ترکی، آذربائیجان، اردن اور عمان میں ہفتے سے ماہ مبارک رمضان شروع ہو گیا ہے، جبکہ اسلامی جموریہ ایران، عراق، پاکستان، بنگلہ دیش اور ہندوستان میں آج سے ماہ مبارک رمضان شروع ہو رہا ہے۔۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .