۷ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۷ شوال ۱۴۴۵ | Apr 26, 2024
پیام آیت الله العظمی مکارم به مناسبت ماه مبارک رمضان

حوزه/آیۃ اللہ مکارم شیرازی نے کہا کہ ماہِ رمضان المبارک میں روزہ داروں کی ایک اہم ذمہ داری ضرورت مندوں کی مدد کرنا ہے جو کہ بنیادی طور پر روزے کے اہم فلسفوں میں سے ایک ہے، تاکہ محروموں کے حالات سے آگاہی حاصل کی جائے، لہذا ہمیں ان قیمتی مواقع کو غنیمت جانتے ہوئے اس سے بھرپور فائدہ اٹھانا چاہئے اور امام زمانہ علیہ السلام کے ظہور کے لئے دعا کرنی چاہئے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حضرت آیۃ اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی نے ماهِ رمضان المبارک کی مناسبت سے ایک پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ رمضان المبارک تمام نیکیوں اور تربیتی پروگراموں کے لئے ایک اہم موقع ہے، لہذا ان قیمتی مواقع کو غنیمت جانتے ہوئے اس سے بھرپور فائدہ اٹھائیں اور صاحب الامر امام زمان علیہ السلام کے ظہور کے لئے دعا کریں۔

آیۃ اللہ مکارم شیرازی کے پیغامِ رمضان کا مکمل متن مندرجہ ذیل ہے:

بسم الله الرحمن الرحیم

شهر رمضان الذی أنزل فیه القرآن.

ہم اللہ تعالیٰ کا لاکھ شکر ادا کرتے ہیں کہ جس نے ہمیں ایک بار پھر اس بابرکت مہینے کو درک کرنے کا موقع فراہم کیا۔

اس عظیم نعمت کا شکرانہ یہ ہے کہ ہم رمضان المبارک کے احترام کا خیال رکھیں؛ سبھی اس عظیم مہینے میں روزہ رکھنے کی کوشش کریں اور روزہ رکھنے سے معذور افراد کھلے عام نہ کھائیں اور اگر کسی کو کھلے عام روزہ توڑتے دیکھیں تو متعلقہ حکام کو اس کی اطلاع دیں تاکہ اس خلاف ورزی کی روک تھام ہو۔

ماہِ رمضان المبارک میں روزہ داروں کی ایک اہم ذمہ داری ضرورت مندوں کی مدد کرنا ہے جو کہ بنیادی طور پر روزے کے اہم فلسفوں میں سے ایک ہے، تاکہ محروموں کے حالات سے آگاہی حاصل کی جائے۔ رمضان المبارک کی دعاؤں میں محروموں کی طرف توجہ مبذول کرنے کی بار بار تاکید کی گئی ہے، لہٰذا ہر شخص کو اپنی توانائی کے مطابق اس راہ میں کوشش کرنی چاہئے، کیونکہ اس کا ثواب رمضان میں ستر گنا زیادہ ہے۔

رمضان المبارک قرآن کا مہینہ ہے، لہذا ضروری ہے کہ قرآنی محفلیں خاص طور پر جوانوں اور نوجوانوں کی تعلیم و تربیت کے لئے منعقد ہوں اور قرآن پر آیات کے معانی اور اس کے سبق آموز مواد کے مطابق غور کیا جائے۔ اس مقدس مہینے کے دوران، علی الاعلان کئے جانے والے گناہوں کی روک تھام ضروری ہے۔

رمضان المبارک میں روزے داروں کا گزشتہ گناہوں سے توبہ کرنا، ایک اور اہم ذمہ داری ہے؛توبہ کرنے والوں پر لازم ہے کہ وہ اس طرح سے توبہ کریں تاکہ اس مقدس مہینے کے آخر میں پاک و پاکیزہ ہو کر اپنے مستقبل کا استقبال کریں۔

رمضان المبارک تمام نیکیوں اور تربیتی پروگراموں کے لئے ایک اہم موقع ہے، لہذا ان قیمتی مواقع کو غنیمت جانتے ہوئے اس سے بھرپور فائدہ اٹھائیں اور صاحب الامر امام زمان علیہ السلام کے ظہور کے لئے دعا کریں۔

میں تمام روزے داروں اور اس مقدس مہینے کے عقیدت مندوں کے لئے دعا گو ہوں اور امید کرتا ہوں کہ اس عظیم اور مقدس مہینے میں توفیقِ الٰہی ہمارے شامل حال ہو۔

قم ـ ناصر مکارم شیرازی

دوم رمضان المبارک ۱۴۴۳ھ

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .