۴ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۴ شوال ۱۴۴۵ | Apr 23, 2024
رہبر انقلاب اسلامی

حوزہ/ رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی خامنہ ای نے تہران کے حسینیہ امام خمینی میں پہلی رمضان کو محفل 'قرآن سے انس' سے خطاب کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی خامنہ ای نے تہران کے حسینیہ امام خمینی میں پہلی رمضان کو محفل 'قرآن سے انس' سے خطاب کیا۔

خطاب کے چند اہم نکات:

ماہ رمضان ضیافت الہی اور رحمت خداوندی کی بیکراں وسعتوں کا مہینہ ہے۔ اگر آپ سب بہترین انداز میں اس مہمانی میں شریک ہوئے تو اللہ آپ کو کیا دے گا؟ اللہ کی مہمان نوازی ہے تقرب پروردگار کا موقع فراہم کرنا اور اس سے بڑی کوئی چیز نہیں۔

جب ہم قرآن پڑھتے ہیں تو گویا اللہ ہم سے کلام کرتا ہے۔ یہ گفتگو صرف ماضی اور قرآنی قصوں کے بارے میں نہیں ہے بلکہ ہمارے موجودہ حالات سے متعلق ہے جو اس خاص زبان میں انجام پاتی ہے۔ اس کا مقصد یہ ہے کہ ہم اپنا راستہ تلاش کر لیں۔

قرآن کی گہرائیوں اور باطنی حقائق سے کسب فیض تدبر، تعلم اور تفکر سے ہی ممکن ہے۔ البتہ اس کی ایک شرط بھی ہے دل کی پاکیزگی اور یہ آپ نوجوانوں کے لئے اس حقیر جیسے افراد کے مقابلے میں آسان ہے۔

قرآن کو بار بار پڑھنا چاہئے۔ شروع سے آخر تک۔ مسلسل اور پے در پے۔ قرآن پیغمبر کا معجزہ ہے۔ پیغمبر کا دین ابدی ہے تو آپ کا معجزہ بھی ابدی ہونا چاہئے۔ یعنی تاریخ کے ہر دور میں انسان زندگی کے لئے ضروری تعلیمات قرآن سے حاصل کر سکتا ہے۔

تفصیلی خبر کچھ دیر میں۔۔۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .