حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حضرت آیت اللہ وحید خراسانی نے رمضان المبارک کے مقدس مہینے کی مناسبت سے مبلغین کے نام ایک پیغام میں ان مقدس ایام میں امام زمانہ عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کی طرف دعوت کو ہر دینی مبلغ کا فریضہ قرار دیا ہے۔
ان کے پیغام کا متن اس طرح ہے:
بسم الله الرحمن الرحیم
یہ مہینہ؛ ضیافتِ الہی کا مہینہ ہے۔
آپ اہلِ منبر حضرات کے مخاطبین سب (اس مہینہ میں) خدا کے مہمان ہوتے ہیں۔
(تو) خدا کے مہینے میں، خدا کے مہمانوں کے ساتھ آپ کا فریضہ کیا ہے؟
آپ کا فریضہ دو لفظوں میں بیان کرتا ہوں: " ترویجِ دین؛ امام زمانہ عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کی طرف دعوت دینا چونکہ وہ "باب اللہ الاعظم" ہیں۔
ﻷن یهدی الله علی یدیک رجلا خیر لک مما طلعت علیه الشمس
اگر توفیق حاصل ہو اور آپ کے ہاتھوں ایک شخص کو دین اور امام زمانہ عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کی طرف ہدایت حاصل ہو جائے تو گویا "ایک عبدِ خدا کو اس کے مولا و آقا کی آغوش میں واپس پلٹا دیا ہے"۔ تو اس وقت آپ کا اجر ناقابل بیان ہو جاتا ہے۔
لہذا ایسی توفیق اور کامیابی حاصل ہونے پر اپنے آپ کو سراہیں۔
آخر میں، میں ایک بار پھر آپ کو تذکر دینا چاہتا ہوں کہ (اپنی تبلیغ کے دوران) خدا اور امام زمانہ عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کی طرف دعوت کو ہرگز فراموش نہ کریں۔