۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
رئیس جمهور

حوزہ؍ایرانی صدر نے کہا ہے کہ فلسطین کے مستقبل کا فیصلہ مجاہدین کے نوعمر اور نوجوان کریں گے اور اللہ رب العزت کے وعدے کے مطابق ہم قدس کی آزادی کو یقینی سمجھتے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق؍ایرانی صدر نے کہا ہے کہ فلسطین کے مستقبل کا فیصلہ مجاہدین کے نوعمر اور نوجوان کریں گے اور اللہ رب العزت کے وعدے کے مطابق ہم قدس کی آزادی کو یقینی سمجھتے ہیں اور جس عظیم تحریک کا آج ہم ایک مارچ کی صورت میں مشاہدہ کر رہے ہیں وہ امت اسلامیہ کی یکجہتی کی علامت ہے جو صہیونی ریاست کی تباہی کا باعث بنے گی۔

"ابراہیم رئیسی" نے آج بروز جمعہ کو عالمی یوم القدس مارچ کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مارچ میں نوجوانوں اور نوعمروں کی بھرپور موجودگی کے پیغام سے متعلق کہا کہ اس موجودگی کا پیغام یہ ہے کہ آج یہ فلسطینی نوجوان مزاحمت کا محور ہیں۔ جنہوں نے میدان عمل میں حکمت عملی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فلسطینی عوام کی طویل مزاحمت کی تقدیر کا فیصلہ کر رہے ہیں۔

ایرانی صدر نے کہا کہ سرزمین فلسطین کے مستقبل کا تعین ان نوجوان اور نوعمر مجاہدین ہی کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اللہ رب العزت اور پیغمبر اسلام (ص) کے وعدے کی بنیاد پر ہم قدس کی آزادی کو یقینی سمجھتے ہیں اور یہ عظیم تحریک جس کا آج ہم ایک مارچ کی شکل میں مشاہدہ کر رہے ہیں، امت اسلامیہ کی یکجہتی کی علامت ہے جو ناجائز صہیونی ریاست کی تباہی کا باعث بنے گا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .