۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
عباس محمدحسنی

حوزه/حجۃ ‌الاسلام محمد حسنی نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران ان تمام بحرانوں سے نمٹنے میں کامیاب ہو چکا ہے جن سے ملک کو شدید نقصان پہنچ سکتا تھا، لیکن خوش قسمتی سے ملک دشمنیاں بالخصوص پابندیاں یکے بعد دیگرے بے اثر ہوتی جا رہی ہیں اور ملک میں امید کی راہیں کھل رہی ہیں۔ 

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کی نظریاتی اور سیاسی تنظیم کے سربراہ حجۃ ‌الاسلام والمسلمین عباس محمد حسنی نے اس تنظیم کے ارکان کے ساتھ منعقدہ ایک نشست میں نئے شمسی سال اور رمضان المبارک کی آمد پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک کا مہینہ بہت ہی مختصر ہے؛ لہذا ہمیں اس عظیم مہینے کے عظیم مواقع سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانے کی کوشش کرنی چاہئے اور اس مہینے کی برکات سے محروم نہیں رہنا چاہئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نئے سال میں سال کے شعار کو عملی جامہ پہنانے اور جہادِ تبیین کی بحث سمیت متعدد مباحث میں خصوصی طور پر زیادہ سے زیادہ کوششیں کی جائیں۔ یقیناً، آج ہمیں ایک نرم جنگ کا سامنا ہے اور جس طرح آٹھ سالہ دفاعِ مقدس کی جنگ میں سب شریک ہوئے تھے، اب ہمیں دشمنوں کا نرم جنگ میں مقابلہ کرنا ہوگا۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کی نظریاتی اور سیاسی تنظیم کے سربراہ نے کہا کہ اگر آج اسلامی جمہوریہ ایران ایک خاص مقام پر کھڑا ہے اور عالمی سطح پر اسے ایک رول ماڈل کے طور پر پہچانا جاتا ہے تو بلاشبہ یہ رہبرِ معظمِ انقلابِ اسلامی کی دانشمندانہ اور مدبرانہ ہدایات پر عمل کرنے کی وجہ سے ہے، لہٰذا ہمیں قائدِ انقلاب کی ہدایات کو عملی جامہ پہنانے کے لئے مزید جدوجہد جاری رکھنا چاہئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ماہرین کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران ان تمام بحرانوں سے نمٹنے میں کامیاب ہو چکا ہے جن سے ملک کو شدید نقصان پہنچ سکتا تھا، لیکن خوش قسمتی سے ملک دشمنیاں بالخصوص پابندیاں یکے بعد دیگرے بے اثر ہوتی جا رہی ہیں اور ملک میں امید کی راہیں کھل رہی ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .